• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کا نصاب بھی تبدیل کردیا گیا

admin
Share
SHARE

 

جماعت اول تا پنجم میں انگریزی، اردو، ریاضی، اسلامیات اور جنرل سائنس شامل تیسری کلاس تک جنرل نالج اور جماعت چہارم و پنجم میں سماجی علوم نصاب کا حصہ ہوں گے

خیبر پختونخوا میں ابتدائی جماعتوں کے نصاب کو آسان اور بنیادی تعلیمی مہارتوں پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جماعت اول تا پنجم کیلئے نیا خیبر پختونخوا کریکولم نافذ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق تعلیمی سال 2027سے ہوگا

ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات اور گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ابتدائی درجات کے نصاب کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

نئے نصاب کے تحت جماعت اول تا پنجم میں انگریزی، اردو، ریاضی، اسلامیات اور جنرل سائنس شامل ہوں گے جبکہ جماعت اول تا سوم میں جنرل نالج اور جماعت چہارم و پنجم میں سوشل سٹڈیز بھی نصاب کا حصہ ہوں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نئے نصاب کی روشنی میں جماعت اول تا پنجم کی درسی کتب تیار یا نظرثانی کرے گا

صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو صرف وہی نصابی کتب استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جو خیبر پختونخوا کریکولم 2026 کے مطابق اور ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن سے منظور شدہ ہوںنجی ناشرین کیلئے بھی نئی شرط عائد کی گئی ہے کہ نصابی یا ضمنی کتب کی اشاعت سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن خیبر پختونخوا، ایبٹ آباد سے پیشگی منظوری اور این او سی حاصل کرنا ہوگا

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقیاتی شراکت دار اور ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ بھی اپنے تربیتی مواد کو نئے نصاب سے ہم آہنگ کریں گے حکام کے مطابق نصاب، منظور شدہ درسی کتب اور تعلیمی معیار سے متعلق مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں اور فرموں کے خلاف خیبر پختونخوا نصاب، درسی کتب اور تعلیمی معیار کی نگرانی ایکٹ 2011کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
، کوہستان مالیاتی سکینڈل،ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو منجمند اثاثے تحویل میں لینے کا حکم
کرم میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، افغان خارجی سمیت 4دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 5بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک ،میجرحافظ احسان الہی شہید
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا۔
TAGGED:EducationKP
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا: وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو ہزاروں شکایات موصول، کتنی شکایات حل ہوئیں؟

بنوں میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی
ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل، دھمکیوں کا جواب دینے کا عندیہ
شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
حج 2026 فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز — لاکھوں دلوں کی آرزوئیں حجازِ مقدس کی جانب رواں دواں

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?