• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت نے احساس ریڑھی بان لائیولی ہڈ پروٹیکشن بل 2026 منظور کرلیا

admin
Share
SHARE

 

خیبرپختونخوا اسمبلی نے تجاوزات کے خاتمے اور صوبے میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بانوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے احساس ریڑھی بان لائیولی ہڈ پروٹیکشن بل 2026 منظور کرلیا۔

بل کی منظوری کے لیے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک پیش کی۔ بل کے تحت اسٹریٹ وینڈرز کی رجسٹریشن، لائسنسنگ، وینڈنگ زونز، حقوق اور اپیل کا جامع نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

قانون کے مطابق 14 سال یا اس سے زائد عمر کا شخص اسٹریٹ وینڈر کے طور پر رجسٹر ہوسکے گا، جبکہ ہر اسٹریٹ وینڈر کے لیے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ رجسٹرڈ وینڈرز کو کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل وینڈنگ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جو دو سال کے لیے مثر اور قابل تجدید ہوگا۔

غلط معلومات فراہم کرنے یا شرائط کی خلاف ورزی پر وینڈنگ سرٹیفکیٹ معطل یا منسوخ کیا جاسکے گا، تاہم متاثرہ وینڈر کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

بل کے تحت رجسٹرڈ وینڈرز کو بلاجواز ہراسانی اور بے دخلی سے قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ متبادل جگہ فراہم کیے بغیر کسی رجسٹرڈ وینڈر کو بے دخل نہیں کیا جاسکے گا جبکہ بے دخلی سے قبل کم از کم 15 روز کا تحریری نوٹس دینا لازمی ہوگا۔

بغیر وینڈنگ سرٹیفکیٹ کاروبار کرنا قابلِ سزا جرم ہوگا۔ وینڈنگ سرٹیفکیٹ فروخت یا منتقل کرنے پر 3 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا، جبکہ مسلسل خلاف ورزی یا مزاحمت کی صورت میں 20 ہزار روپے جرمانہ، ایک ماہ قید یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

قانون کے تحت غیر قانونی تجاوزات، صفائی کی خلاف ورزی اور ممنوعہ اشیا کی فروخت کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ وینڈرز کو ہراساں کرنے والے سرکاری اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، جبکہ کسی دکاندار یا شہری کی جانب سے وینڈر کو ہراساں کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ یا ایک ماہ قید کی سزا ہوسکے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بان سالانہ 380 ارب روپے سے زیادہ کا کاروبار کرتے ہیں، جبکہ اسٹریٹ وینڈنگ کا شعبہ سالانہ تقریبا 130 ارب روپے قومی معیشت میں حصہ ڈالتا ہے۔

بلدیاتی حکام کے مطابق اس شعبے کی مثر ریگولیشن سے سالانہ 2.5 سے 5 ارب روپے اضافی آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔

صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ قانون مقامی حکومتوں کے لیے اسٹریٹ وینڈرز سے متعلق پہلا جامع قانونی فریم ورک قرار دیا جارہا ہے، جس کا مقصد ایک جانب تجاوزات اور شہری مسائل پر قابو پانا اور دوسری جانب ریڑھی بانوں کے روزگار اور بنیادی حقوق کا قانونی تحفظ یقینی بنانا ہے

 

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: چالان میں تاخیر پر عدالت سے رجوع، سپیشل پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا
پشاور کے علاقہ سنگو میں بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ اور بھائی قتل
عمران خان سے ملاقات تک وفاق کو گرانٹ نہیں دی جائیگی،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان
لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا دوبارہ دھرنا، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل
پشاور میں معروف یورولوجسٹ ڈاکٹر آصف ملک پر فائرنگ، مالی تنازعہ کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار
TAGGED:ihsasactKP
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

دہشت گردی مقدمہ: عدالت نے ملزم ولی اللہ کی ضمانت درخواست مسترد کردی

مردان میں اراضی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل، دو خواتین سمیت تین افراد قتل
دو پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی
سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?