• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

عمران خان سے ملاقات تک وفاق کو گرانٹ نہیں دی جائیگی،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان

irshad
Share
SHARE

) خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو عوام دوست، ترقیاتی اور فلاحی قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے بڑے مالی پیکیجز کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوامی ضروریات، سماجی بہبود اور ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پیش کیا گیا بجٹ صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ وفاق اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ عوام دوست اور ترقی پر مبنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحت، تعلیم اور پولیس سمیت اہم شعبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات، معیاری تعلیم اور امن و امان کی مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

پریس کانفرنس میں صحافی برادری کے لیے خصوصی مالی اور فلاحی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا۔ شفیع جان کے مطابق صحافیوں کی فلاح و بہبود، ان کے بچوں کے وظائف اور انٹرن شپ پروگراموں کے لیے 700 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ میڈیا کالونیز کی فزیبلٹی اسٹڈی اور ڈیزائن کے لیے 500 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 150 ملین روپے فراہم کیے جائیں گے۔ انفارمیشن سیکٹر میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 100 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جرنلسٹس اینڈومنٹ فنڈ کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے ساتھ مالی معاملات پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو الشفا ہسپتال منتقل کرنے اور بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے تک وفاق کو گرانٹ نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ایک بنیادی سیاسی حق ہے اور دیگر سیاسی جماعتیں بھی اہم فیصلوں سے قبل اپنے قائدین سے رہنمائی حاصل کرتی ہیں۔

ضم شدہ اضلاع کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ ان علاقوں کی ترقی، بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے فوری طور پر 300 ارب روپے درکار ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضم اضلاع کے لیے درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر پنجاب حکومت کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہاں بعض ترقیاتی منصوبوں کو مخصوص خاندانوں سے منسوب کیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے بجٹ میں کسی قسم کی سیاسی برانڈنگ یا شخصیات کے ناموں کو ترجیح نہیں دی۔

سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کی کامیابی واضح ہے اور عوامی حمایت بدستور جماعت کے ساتھ موجود ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بھی بجٹ کو صوبے کی معاشی ضروریات کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو ترجیح دی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر صوبائی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجٹ میں شامل منصوبوں اور اعلانات پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

شیخ ادریس کی شہادت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دہشتگردی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیئے
محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کا پیر کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان
خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، ریسرچ سینٹر کے لیے 50 کروڑ مختص
بنوں میں پولیس گاڑی پرحملہ ،اے ایس آئی شہید ،2دہشت گرد ہلاک
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ،مزید 7افراد جاں بحق

ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا کیس، حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت
پشاور میں خواجہ سرا پر فائرنگ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
دو پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی
سفارتی پیش رفتیں عمران خان کے نظریے کی جیت ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?