• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

عیدالاضحیٰ سے قبل پشاور میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، عید سے قبل خطرے کی گھںٹی

irshad
Share
SHARE

صوبائی دارالحکومت پشاور میں عیدالاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری پشاور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 27 سالہ شہری میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے بھر کے اسپتالوں اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ مریض گزشتہ چند روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیر علاج تھا، جہاں اس کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے۔ گزشتہ روز موصول ہونے والی رپورٹ میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی، جس کے بعد مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے قریبی افراد کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں مویشیوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت شروع ہو جاتی ہے، جس کے باعث کانگو وائرس کے پھیلنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے ہزاروں جانور پشاور اور دیگر شہروں کی مویشی منڈیوں میں لائے جا چکے ہیں، جہاں مناسب احتیاط نہ ہونے کی صورت میں وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کانگو وائرس عموماً متاثرہ چیچڑ، جانوروں کے خون یا جسمانی رطوبتوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ وائرس خاص طور پر قصابوں، مویشی پال افراد، ویٹرنری عملے اور قربانی کے جانوروں کے قریب رہنے والے افراد کے لیے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مشتبہ مریضوں کی فوری تشخیص، اسکریننگ اور آئسولیشن کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں میں اسپرے، صفائی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جانوروں کو ہاتھ لگاتے وقت دستانے استعمال کریں، چیچڑ سے بچاؤ کے لیے جانوروں پر اسپرے کروائیں اور قربانی کے دوران خون یا آلائشوں سے براہ راست رابطے سے گریز کریں۔ شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ بخار، جسم درد یا غیر معمولی کمزوری کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس ایک خطرناک متعدی بیماری ہے، جو بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس بیماری کے پھیلاؤ کو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کو ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت
خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، ریسرچ سینٹر کے لیے 50 کروڑ مختص
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت  
لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا دوبارہ دھرنا، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا جامع پیکج
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامیپاکستان

کشیدگی میں کمی کیلئے پاک افغان مزاکرات آج چین میں متوقع

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر,خام تیل کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی
وزیراعظم کی امیر قطر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق
آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف رٹ، ہائیکورٹ نے پاور پرچیز ایجنسی سے جواب طلب کر لی، تمام آئی پی پیز کو نوٹس جاری
پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف رٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?