• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، ریسرچ سینٹر کے لیے 50 کروڑ مختص

irshad
Share
SHARE

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے صوبے میں انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ شرح خواندگی میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے دور افتادہ علاقوں میں کمیونٹی اسکولوں کے قیام کی تجویز سے بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ڈبل شفٹ اسکول پروگرام کو مزید وسعت دینے، جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کورسز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پیش کردہ تجاویز پر جلد تفصیلی اجلاس منعقد کر کے حتمی حکمت عملی مرتب کی جائے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت عوام کی بنیادی ضروریات ہیں اور حکومت ان شعبوں میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق انسانی ترقی پر سرمایہ کاری کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔

اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی، یکساں نصاب، سیمسٹر سسٹم، اساتذہ کی تربیت، سکول بیسڈ اسسمنٹ، مانیٹرنگ نظام، ورچوئل سکولنگ اور اے آئی کورسز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ علاوہ ازیں شرح خواندگی میں اضافے اور جدید تعلیمی رجحانات کے فروغ کے لیے مجوزہ فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے فالو اپ اجلاس بلانے اور متعلقہ حکام پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا، صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب، ماہرین تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس
دیر پائین کے تحصیل میدان میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمان کا عالمی قیادت کو پیغام
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: چالان میں تاخیر پر عدالت سے رجوع، سپیشل پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا
لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا دوبارہ دھرنا، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

 *خیبرپختونخوا میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر ورچوئل سکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف* 

ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکھ, خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق
امریکا اور ایران کے درمیان پیش رفت، عالمی تیل مارکیٹ میں بڑی گراوٹ
پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن،آئل ریفائنری کی قیام پر بڑی پیش رفت
ویب سمٹ: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس اور اس کے عالمی اثرات

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?