• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

وزیراعظم کی امیر قطر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

irshad
Share
SHARE

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوحہ میں انتہائی گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی جانب سے امیرِ قطر کا شکریہ ادا کیا، قطر کی فضائی حدود میں داخلے پر پاکستانی طیارے کے استقبال کے لیے قطری لڑاکا طیارے بھیج کر غیرمعمولی مہمان نوازی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔
ملاقات کے دوران خلیجی خطے سمیت بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی،اس بات پر زور دیا گیا کہ کشیدگی میں کمی، مکالمے اور عالمی سطح پر قریبی رابطہ کاری کے ذریعے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے قطر اور دیگر علاقائی ممالک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کی، قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور قطر کے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا، سکیورٹی، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں ہونے والی مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو پاکستان کے قطر اور خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے جہاز کو حفاظتی حصار میں ایئر پورٹ تک چھوڑا، وزیرِ اعظم نے قطری قیادت اور پائیلٹس کا اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔
قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی، وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کی آمد پر دوحہ ائیرپورٹ اور دوحہ شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

ایران کے 12 ارب ڈالر منجمد اثاثوں کے اجرا کیلیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی، باقر قالیباف
ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی سفارتکاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا جاری ہے، دفتر خارجہ
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار
حکومت کا ٹول ٹیکس میں بھی تاریخی اضافہ، پشاور اسلام آباد 700 روپے مقرر
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

دوست نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر دوست سے گردہ نکال کر فروخت کر دیا، مقدمہ درج

کور کمانڈر کانفرنس میں سعودی عرب کی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت، حملے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق، 47زخمی
خیبرپختونخوا میں 6 ماہ کے دوران 306 دہشت گرد ہلاک، 347 مطلوب ملزمان گرفتار
گوگل میپس میں ”آسک میپس“ فیچر، صارفین اب سوال پوچھ کر جگہ تلاش کر سکیں گے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?