• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

گلگت بلتستان میں تیر چل گیا۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری

irshad
Share
SHARE

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور اب تک موصول ہونے والے نتائج میں حکومت سازی کے لیے مضبوط پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔

اب تک 24 میں سے 20 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے، جبکہ 6 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) 3 نشستیں جیت سکی ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین ایک نشست اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

پیپلز پارٹی نے گلگت، نگر، اسکردو، کھرمنگ، شگر اور غذر کے اہم حلقوں میں کامیابیاں حاصل کرکے سیاسی برتری حاصل کر لی ہے۔ جی بی اے 1 گلگت 1 میں پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10,594 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ نگر اور اسکردو کے متعدد حلقوں میں بھی پارٹی امیدواروں نے فتح حاصل کی۔

دوسری جانب آزاد امیدواروں نے بھی غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔ جی بی اے 3 گلگت 3 میں سید سہیل عباس، جی بی اے 6 ہنزہ میں نیک نام کریم، جی بی اے 21 غذر 3 میں امان علی، جی بی اے 23 گھانچے 2 میں انور علی اور جی بی اے 24 گھانچے 3 میں اسد شفیق کامیاب قرار پائے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق حکومت سازی کے مرحلے میں آزاد ارکان کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے غذر، گھانچے اور بعض دیگر حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ استور کے دونوں حلقوں میں بھی ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ مجلس وحدت المسلمین نے اسکردو کے حلقہ جی بی اے 8 میں محمد کاظم کی کامیابی کے ذریعے ایک اہم نشست حاصل کی۔

ابھی چند حلقوں کے نتائج مکمل طور پر سامنے آنا باقی ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح طور پر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی مضبوط امیدوار ہوگی، تاہم آزاد امیدواروں کی حمایت حکومت سازی کے لیے فیصلہ کن اہمیت اختیار کر سکتی ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابی معرکے میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے، جبکہ ن لیگ، آزاد امیدوار اور دیگر جماعتیں بھی سیاسی منظرنامے میں اہم کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔ حتمی نتائج کے بعد گلگت بلتستان کی نئی حکومت کے خدوخال مزید واضح ہوں گے۔

ڈیجیٹل دور میں سچائی اور ذمہ دار صحافت ناگزیر ہے، وزیراعظم کا عالمی یومِ آزادی صحافت پر پیغام
ناقابل تسخیر دفاع کی جانب ایک اور قدم، پاک بحریہ کا اینٹی شپ ویپن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راستے بند ہوئے تو خیبر پختونخوا کی سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ
جنگ سے متاثرہ پاکستانی طلبہ کو این ای بی  امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی گئی
پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن،آئل ریفائنری کی قیام پر بڑی پیش رفت
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیشی کے موقع پر شدید احتجاج اور نعرے بازی

پی ٹی آئی میں تنظیمی تبدیلیوں پر غور، بیرسٹر سیف کو اڈیالہ جیل امور کا نمائندہ بنانے کی تجویز
لوئر دیر میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 19 زخمی
بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار
حج 2026 فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز — لاکھوں دلوں کی آرزوئیں حجازِ مقدس کی جانب رواں دواں

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?