• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیشی کے موقع پر شدید احتجاج اور نعرے بازی

irshad
Share
SHARE

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان شدید نعرے بازی اور احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ رہا۔

بجٹ تقریر کے آغاز سے قبل اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سامنے جمع ہوگئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان میں شور شرابا بڑھ گیا اور کچھ وقت کے لیے کارروائی متاثر رہی۔

بعد ازاں اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر واپس چلے گئے، جس کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مالی سال 2026-27 کی بجٹ تقریر کا آغاز کیا۔ تاہم تقریر جاری تھی کہ خواتین اپوزیشن اراکین دوبارہ اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئیں اور احتجاج شروع کردیا۔

خواتین اراکین کے احتجاج کے جواب میں حکومتی اراکین نے بھی نعرے بازی کی، جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی مزید شدت اختیار کر گئی۔ شور شرابے اور احتجاج کے باعث بجٹ تقریر کو ایک مرتبہ پھر روکنا پڑا اور کارروائی متاثر ہوئی۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق صورتحال کو قابو میں رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو اسپیکر ڈائس اور وزیراعلیٰ کے قریب تعینات کردیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ احتجاج کرنے والی خواتین اراکین کو مقررہ حدود سے آگے نہ بڑھنے دیں۔

ایوان میں کشیدہ صورتحال کے باوجود بجٹ اجلاس کی کارروائی جاری رکھی گئی اور حکام کی جانب سے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔ سیاسی کشیدگی اور شدید احتجاج کے باعث یہ بجٹ اجلاس صوبائی اسمبلی کے حالیہ اہم اور ہنگامہ خیز اجلاسوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

عیدالاضحیٰ سے قبل پشاور میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، عید سے قبل خطرے کی گھںٹی
خیبر پختونخوا میں 56 سالوں میں 2 ہزار 659 پولیس اہلکار شہید
عدالتیں یرغمال، مقبول ترین لیڈر جیل میں، عوام کو نکلنا ہوگا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
کبل سانحہ: پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کی شہادت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے
عمران خان سے ملاقات تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

دیر بالا: شلتلو پولیس چوکی پر حملے اور واڑی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کی اطلاعات

۔ 18ہزار 771ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، دفاع کیلئے 3 ہزار ارب مختص
آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف رٹ، ہائیکورٹ نے پاور پرچیز ایجنسی سے جواب طلب کر لی، تمام آئی پی پیز کو نوٹس جاری
پشاور/ ہنگو کے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں درج
ڈبل شفٹ اسکولوں کے اساتذہ کے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کی سفارش

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?