• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

اسلام آباد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات

irshad
Share
SHARE

وفاقی دارالحکومت میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریاستہائے متحدہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دیرپا جنگ بندی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہفتہ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں امریکی نائب صدر کی معاونت صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مسٹر جیرڈ کشنر نے کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی معاونت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیشرفت ، لبنان و اسرائیل منگل کو پہلی میٹنگ کرنے پر رضامند

وزیراعظم نے دونوں وفود کی جانب سے تعمیری انداز میں مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کے عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والی یہ بیٹھک خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار عالمی ثالث کے طور پر خطے میں پائیدار امن و استحکام کی جانب پیش رفت کے لیے دونوں فریقوں کی ہر ممکن سہولت کاری جاری رکھنے کا منتظر ہے۔

آج 11 اپریل 2026 کو ہونے والی اس ملاقات کے بعد سفارتی حلقوں میں یہ تاثر ابھرا ہے کہ فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے اسلام آباد ڈائیلاگ ایک ٹھوس بنیاد فراہم کر رہا ہے۔ امریکی وفد نے بھی پاکستان کے خلوص اور بہترین انتظامات کی تعریف کی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے خود کو ایک غیر جانبدار ثالث کے طور پر پیش کیا ہے جس پر واشنگٹن اور تہران دونوں اعتماد کر رہے ہیں۔

جے ڈی وینس اور ان کی ٹیم کی وزیراعظم سے یہ ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا اس بار پاکستان کے ذریعے مشرقِ وسطٰی میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی شمولیت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان سفارتی اور سکیورٹی، دونوں محاذوں پر ان مذاکرات کو مکمل تحفظ اور اہمیت دے رہا ہے۔

ضلع کرم کے وسطی علاقے ٹنڈوری میں میں کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،8زخمی
بجٹ کے بعد عوام کو پہلا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ
مہنگے پیٹرول کے خلاف جماعت اسلامی کا 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کی بے دخلی سے روک دیا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

 پشاور رورل ایریا کے ہسپتالوں میں طبی آلات کی کمی کو دور کرنے اور عمارتوں کی مرمت و تزئین مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے۔

خیبر پختونخوا میں 56 سالوں میں 2 ہزار 659 پولیس اہلکار شہید
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
خیبر پختونخوا اسمبلی، آصف محسود نام لئے بغیر علی امین گنڈا پور پر برس پڑے
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?