• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستانبین الاقوامی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کی بے دخلی سے روک دیا

admin
Share
SHARE

 

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو تعلیم سے نکالنے سے روک دیا۔تدریسی مواد ڈانلوڈ

افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے بے دخل کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے 30 سے زائد افغان طلبہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغان طلبہ کے پاس درست ویزے موجود نہیں ہیں اور ان کے ویزے کارآمد نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایم ڈی سی کا افغان میڈیکل طلبہ کی واپسی کا حکم، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے 22 طلبہ کو فارغ کردیا

اس پر جسٹس خالد اسحاق نے سوال کیا کہ جب ان طلبہ کو میڈیکل کالجز میں داخلہ دیا گیا تھا تو اس وقت انہیں تعلیمی ویزے کیسے جاری کیے گئے تھے؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان طلبہ کی زندگی کے چار، چار سال ضائع کردیے گئے اور اب انہیں واپس بھیجنے کی بات کی جا رہی ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ پی ایم ڈی سی کو شاہی حکم موصول ہوا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کالجز سے نکالنے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ ان کا مقف سن لیا جاتا۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ جب ان طلبہ کے لیے حمایت کا اظہار کیا جا رہا تھا تو اس وقت پوری دنیا میں اس کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا تھا۔

پی ایم ڈی سی کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ دنیا بھر میں یہی اصول ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس درست ویزا نہ ہو تو وہ کسی ملک میں قیام نہیں کرسکتا۔

اس پر جسٹس خالد اسحاق نے کہا کہ کل تک یہ طلبہ فیورٹ چائلڈ تھے اور آج پالیسی تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ اگر ان طلبہ کو واپس بھیجنا ہے تو میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد بھیجا جائے۔

جسٹس خالد اسحاق نے مزید کہا کہ امریکہ میں بھی کوئی شخص درست ویزے کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ وہاں کی عدالتیں آزاد ہیں اور پاکستان میں بھی عدالتیں آزاد ہیں۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ ان طلبہ کو سزائے موت ہی دے دیں۔

اس موقع پر پی ایم ڈی سی کے وکیل نے کہا کہ سر، یہ ریاستی سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے اس پر کہا کہ یہ ریاستی سکیورٹی کا معاملہ نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے حکم جاری کیا کہ کوئی بھی میڈیکل کالج کسی طالب علم کو نہ نکالے گا اور نہ ہی اس کا پیپر کینسل کرے گا۔ عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغان میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان طلبہ کو واپس افغانستان جانے کی ہدایت کی تھی۔

یکم ستمبر 2026 کو جاری مراسلے میں پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کی واپسی کے لیے ضروری انتظامی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ متعلقہ اداروں کو افغان طلبہ کے لیے مطلوبہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ تعلیمی سیشن کے دوران افغان شہریوں کے لیے میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ افغان شہری میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں پلیسمنٹ، ٹرانسفر اور مائیگریشن بھی نہیں کراسکیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کو یہ بھی ہدایت دی تھی کہ افغان شہریوں کو کسی قسم کی سہولت نہ دی جائے اور پہلے سے جاری ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔

جن اداروں نے تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کرائی، انہیں تین روز کے اندر مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی، معلومات چھپانے یا غیر مجاز سہولت فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جنگلی حیات کیٹلاگ دیکھیں

کونسل کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی پر پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت ریگولیٹری کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

 

اسرائیلی فوج کا دعویٰ: ایران کے 200 سے زائد اہداف پر حملے کئے گئے ہیں
گلگت بلتستان میں تیر چل گیا۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری
ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری
زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن مکمل
پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی
TAGGED:afghanstudentslhc
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخواعلاقائی

خیبر پختونخوا میں 56 سالوں میں 2 ہزار 659 پولیس اہلکار شہید

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت  
اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان
پشاور ہائیکورٹ : کوہستان مالیاتی سکینڈل کے ملزم قیصر اقبال کی درخواست منظور
ہنگو میں کارروائی، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہلاک

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?