• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور ہائیکورٹ : کوہستان مالیاتی سکینڈل کے ملزم قیصر اقبال کی درخواست منظور

admin
Share
SHARE

کوہستان مالیاتی سکینڈل کے مبینہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کی مرضی کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایات لینے اور آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نوید احمد خان خانخیل، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی اور سپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قیصر اقبال طبی معائنے اور بہتر علاج کے لیے اپنی مرضی کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

وکیل کے مطابق نیب کی حراست کے دوران بھی قیصر اقبال کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، جبکہ انہیں متعدد مرتبہ جیل سے بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس موقع پر جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے ذریعے علاج چاہتے ہیں یا ضمانت مانگ رہے ہیں؟

وکیل نے واضح کیا کہ درخواست گزار صرف اپنی مرضی کا میڈیکل بورڈ چاہتے ہیں تاکہ انہیں مناسب اور درست علاج فراہم کیا جاسکے۔

یہ ملزم کا بنیادی حق ہے
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کو اپنی مرضی کے ہسپتال میں علاج کی اجازت دی جانی چاہیے۔
جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ کچھ لوگ عام ہسپتال میں علاج نہیں کرانا چاہتے اور اپنی مرضی کے ہسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ملزم کا بنیادی حق ہے کہ اسے مرضی کا علاج فراہم کیا جائے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے عدالت کو بتایا کہ قیصر اقبال نے احتساب عدالت میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا ہے۔

اس پر جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ تاحال ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی گئی۔

عدالت نے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے ہدایات لیں کہ قیصر اقبال کو علاج کے لیے ان کی مرضی کے اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
توانائی بحران، خیبر پختونخوا میں کل سے سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ
پشاور میں مردارمرغیاں شوارما اور برگر شاپس کو سپلائی ہونے کا انکشاف، دکاندار دھر لیا گیا
پشاور: صحت و تعلیم اولین ترجیح، اے ڈی پی 2026-27 میں بڑے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
TAGGED:kohistannabphc
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

، کوہستان مالیاتی سکینڈل،ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو منجمند اثاثے تحویل میں لینے کا حکم

پیٹرول 74، ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم کا بڑا اعلان
پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست خارج
دیر پائین کے تحصیل میدان میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
عمران خان سے ملاقات تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?