• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

توانائی بحران، خیبر پختونخوا میں کل سے سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

admin
Share
SHARE

حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران اور بجلی کے اخراجات پر قابو پانے کیلئے بڑے پیمانے پر انرجی سیونگ اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،جس کے تحت صوبہ بھر میں کاروباری، تجارتی اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کر

دیے گئے ہیں،سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کل سے تمام مارکیٹس، پلازے اور شاپنگ سینٹرز رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ دیگر اضلاع میں کاروباری سرگرمیوں کو رات 8 بجے تک محدود کر دیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد غیر ضروری بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے ضیاع کو روکنا ہے،

 

حکومت نے ریسٹورنٹس، کیفے اور ہوٹلز کیلئے بھی نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن کے تحت یہ تمام کاروبار رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، تاہم عوامی سہولت کے پیش نظر ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروسز جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کو بھی رات 10 بجے تک محدود کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے تحت پرائیویٹ دفاتر، بینکس، تعلیمی اکیڈمیز، دکانیں، جم اور دیگر کمرشل سرگرمیاں بھی ان اوقات کار کی پابند ہوں گی،

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات توانائی کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب کچھ شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنی قرار دیا گیا ہے،ان میں زرعی سرگرمیاں، تعمیراتی کام، ہسپتال، لیبارٹریز اور ایمرجنسی سروسز شامل ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو، میڈیکل سٹورز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،

 

تاہم انہیں صرف ادویات کی فروخت تک محدود رکھا جائے گا،اسی طرح تندور، پٹرول پمپس اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مخصوص حد تک استثنی دیا گیا ہے جبکہ صنعتی یونٹس اور فیکٹریاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی، تاہم انہیں غیر ضروری لائٹنگ کے استعمال سے گریز کرنا ہوگا۔حکومت نے توانائی کے ضیاع کو روکنے کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں، جن کے تحت تمام بلڈنگز، پلازہز اور ایونٹ مقامات پر ڈیکوریٹو اور فلڈ لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،

 

مارکیٹس میں اضافی روشنی ختم کرنے اور صرف ضروری لائٹنگ تک محدود رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے،اس کے علاوہ بل بورڈز، ایل ای ڈی اسکرینز اور سائن بورڈز بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کاروباری اوقات ختم ہونے کے بعد اے سی، لفٹس اور ایسکلیٹرز کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ غیر ضروری کمرشل سرگرمیوں کیلئے جنریٹر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی،سرکاری دفاتر میں بھی سخت انرجی سیونگ پالیسی نافذ کی گئی ہے۔

 

تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر موجودگی کی صورت میں برقی آلات مکمل طور پر بند رکھے جائیں اور دفتری اوقات کے بعد غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے، صرف ہنگامی حالات میں دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی،نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف معائنہ، چیکنگ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،حکام کے مطابق یہ اقدامات وقتی نوعیت کے ہیں اور ان کا مقصد صوبے میں بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرنا اور حکومتی و عوامی اخراجات میں کمی لانا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان احکامات کا اطلاق 6 اپریل 2026 سے ہوگا، جس کے بعد صوبہ بھر میں انرجی سیونگ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا

سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ،37ہلاک
ایران–امریکا مذاکرات کے باعث پی ٹی آئی کا لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ ملتوی
جعلی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اسناد کیس: 30 سے زائد ڈاکٹرز طلب، آج اہم سماعت
خیبر پختونخوا حکومت صوبائی سطح پر کرائسز مینجمنٹ پالیسی تشکیل دے گی،سہیل آفریدی
مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
کاروبار

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟
اے این پی کی جانب سے حمایت اللہ مایار کو شوکاز جاری
بارش و سیلابی ریلوں سے تباہی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری نقصانات کے تخمینے کی ہدایت
اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?