• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل میپس میں ”آسک میپس“ فیچر، صارفین اب سوال پوچھ کر جگہ تلاش کر سکیں گے

aeen.news@gmail.com
Share
SHARE

واشنگٹن: گوگل میپس نے دس سال کی سب سے بڑی اپ گریڈ کے طور پر ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین عام سرچ کے بجائے سیدھے سوالات پوچھ کر اپنی مطلوبہ جگہ تلاش کر سکیں گے۔

اس اے آئی ٹول کے ذریعے صارف پیچیدہ اور حقیقی زندگی سے متعلق سوالات بھی کر سکتے ہیں، مثلاً رات کے وقت لائٹس والی ٹینس کورٹ یا گھنگریالے بالوں کے لیے مخصوص ہیئر سیلون۔ آسک میپس صارف کے پچھلے سرچ ریکارڈ، سرگرمیوں، ویب سائٹس، تصاویر اور دیگر صارفین کے تبصروں سے معلومات حاصل کرتا ہے تاکہ زیادہ درست اور ذاتی نوعیت کے نتائج فراہم کیے جا سکیں۔

گوگل میپس کی وائس پریزیڈینٹ مریم ڈینیئل نے کہا کہ یہ اپ ڈیٹ صارفین کو حقیقی دنیا کے منصوبے فوری طور پر عملی شکل دینے میں مدد دے گا۔ نئے فیچر کے ذریعے صارفین مقامی مقامات، مشہور جگہوں اور ریستوران کے بارے میں تصاویر، ریویوز اور دیگر تفصیلات کے ساتھ معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جیسے کھانے کے لیے ٹیک اوے کی سہولت یا انتظار کا وقت۔

اپ ڈیٹ میں ڈرائیونگ ڈائریکشنز کے ڈیزائن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، اور نقشے میں کچھ عمارتیں شفاف دکھائی جائیں گی تاکہ ڈرائیور موڑ سے پہلے ہی راستے کا اندازہ لگا سکے۔

گوگل کے مطابق یہ نئی خصوصیات جمعرات سے موبائل ایپ میں مرحلہ وار دستیاب ہوں گی، اور جلد ہی انہیں ایپل کار پلے میں بھی شامل کیا جائے گا۔ آئندہ چند ہفتوں میں مزید صارفین تک ”آسک میپس“ اور دیگر اے آئی ٹولز مہیا کر دیے جائیں گے۔

ایپل نے 15 مشہور ڈیوائسز بند کر دیے
ویب سمٹ: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس اور اس کے عالمی اثرات
ویب سمٹ قطر: مشرقِ وسطی میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی داستان
پاکستان میں فائیو جی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع: آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کے لیے بولی دیں گے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار
جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ،37ہلاک
سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?