• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

،مردان میں 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ہوگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری

irshad
Share
SHARE

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے19 اپریل کو صوبے میں ایک عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع مردان میں منعقد ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا یہ جلسہ ملکی سیاست کا ایک تاریخی اور فیصلہ کن اجتماع ثابت ہوگا جس کے ذریعے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ تمام تر سیاسی انتقام، قید و بند اور ریاستی دباؤ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر منعقد ہونے والا یہ جلسہ اس امر کا بھی واضح ثبوت ہوگا کہ عمران خان آج بھی عوام کے مقبول ترین رہنما اور قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مسلسل ظلم، جبر اور سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود نہ تو عمران خان کے بیانیے کو دبایا جا سکا اور نہ ہی عوام کی محبت کو کم کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ 19 اپریل کا جلسہ دنیا کو یہ دکھائے گا کہ عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود ملک میں بڑی سیاسی سرگرمی متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی عوامی مقبولیت آج بھی ناقابلِ تسخیر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جلسے کے اعلان کے بعد مخالفین خصوصاً بعض ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے وابستہ عناصر منفی پروپیگنڈے کے ذریعے اس جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم کارکنان ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے کے بجائے عمران خان کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی کسی سیاسی سرگرمی کی ہدایت دیتے ہیں تو اس کے پیچھے ایک واضح حکمت عملی اور مقصد ہوتا ہے، لہٰذا کارکنان اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مقصد کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں تبدیل کرے گی اور عمران خان کی غیر موجودگی میں انہیں یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستانی قوم آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے، پہلے بھی کھڑی تھی اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ 19 اپریل کو سہ پہر 3 بجے مردان ریلوے گراونڈ میں منعقد ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے اپنی سیاسی وابستگی اور عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں۔

<><><><><><><>

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کا پیر کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس
اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دہشت گردی سے 413 افراد شہید، 979 زخمی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

گلگت بلتستان میں تیر چل گیا۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات کو درپیش بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 188 ہوگئی، 1 ہزار سے زائد زخمی
امریکی نائب صدر مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?