• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

جعلی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اسناد کیس: 30 سے زائد ڈاکٹرز طلب، آج اہم سماعت

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا میں جعلی اسناد کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے متعلق کیس کی سماعت آج 17 اپریل کو ہونے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے جعلی پی ایم ڈی سی اسناد اور غیر معمولی بنیادوں پر تعینات میڈیکل آفیسرز کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 30 سے زائد ڈاکٹرز کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ان تمام متعلقہ ڈاکٹرز کو ذاتی سماعت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

سماعت آج صبح 11 بجے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری ریسورس کے دفتر میں ہوگی، جہاں تمام نامزد ڈاکٹرز اور متعلقہ افسران کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کیا ہے تاکہ تمام ڈاکٹرز کو بروقت آگاہ کیا جا سکے اور ایک باخبر افسر کو ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کے لیے مقرر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کی زد میں آنے والے ڈاکٹرز کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے، جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، دیر اپر، دیر لوئر، ملاکنڈ، شانگلہ، کوہاٹ اور ہنگو شامل ہیں۔ کئی ڈاکٹرز مختلف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے ساتھ منسلک بھی پائے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق یہ کارروائی ان میڈیکل آفیسرز کے خلاف کی جا رہی ہے جن کی تقرری ایکسٹراآرڈنری بنیادوں پر کی گئی اور جن پر جعلی یا مشکوک پی ایم ڈی سی اسناد کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو نہ صرف ملازمت سے برطرفی بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

یہ معاملہ محکمہ صحت میں بھرتیوں اور نگرانی کے نظام میں موجود سنگین خامیوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ڈاکٹرز پاکستان تحریک انصاف کے پہلے دور حکومت میں بھرتی ہوئے تھے، جن میں سے اکثر کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن سے ہے اور یہ بیرون ملک سے حاصل کردہ ڈگریوں کے حامل ہیں۔

معروف مذہبی شخصیت عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملہ میں شہید
سابق ڈپٹی سپیکر کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
لکی مروت: پولیس موبائل پر دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی
خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات کو درپیش بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا
میٹرک سالانہ امتحانات: اسلامیات کے بعد اردو کا پرچہ بھی آوٹ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات کے دوران پولیو ورکر سمیت6افراد قتل ,تین زخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟
ویب سمٹ: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس اور اس کے عالمی اثرات
پشاور ہائیکورٹ نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پلاٹ خریدنے والوں کو 36 سال بعد بھی پلاٹس کے قبضے نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر ڈی سی پشاور سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام , 4حملہ آور مارے گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?