• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
علاقائی

مبارک زیب خاندان کا تنازع شدت اختیار کر گیا: 18 ستمبر سے دھرنے کا اعلان

admin
Share
SHARE

ضلع باجوڑ میں مبارک زیب خاندان کا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، حاجی مانڑو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم این اے مبارک زیب خان جرگے کے فیصلے اور طے پانے والے تصفیے سے مکر گئے ہیں۔
حاجی مانڑو کے مطابق تنازع کے حل کیلئے تشکیل دیے گئے چار رکنی جرگے نے فریقین کے درمیان معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ان کے بقول جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

حاجی مانڑو نے دعویٰ کیا کہ چار رکنی جرگے کے فیصلے کے تحت میاں گان قوم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جانی تھی اور اس کے ذریعے تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بعد ازاں ایم این اے مبارک زیب خان اس فیصلے اور تصفیے سے پیچھے ہٹ گئے۔

حاجی مانڑو نے کہا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو 18 ستمبر سے دھرنا دیا جائے گا۔ ان کے مطابق احتجاج کا آغاز خار بازار چوک سے کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھی دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حاجی مانڑو نے دعویٰ کیا کہ اگر تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری مبارک زیب خان اور ان کے سیکرٹریز پر عائد ہوگی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرگے کے فیصلے اور طے پانے والے تصفیے پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ معاملے کو مزید کشیدگی سے بچایا جاسکے۔
دھرنے کے اعلان کے بعد باجوڑ میں مقامی سطح پر اس تنازع اور آئندہ کے لائحہ عمل پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل
صوابی: دریائے سندھ میں لاپتہ 5 افراد کی تلاش جاری
جمرود: غیرقانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، 16 سیل
جمرود: 8سال سے مستقل اساتذہ تعینات نہ ہوسکے، گرلز پرائمری سکول کو تالے لگ گئے
لکی مروت میں پولیس مقابلہ؛ 11 سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ساتھی سمیت مارا گیا
TAGGED:bajurmnamubarak zib
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور اور مردان میں ایکسائز کی بڑی کارروائیاں، 63 کلو سے زائد چرس اور ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد

 *خیبرپختونخوا میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر ورچوئل سکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف* 
جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
میرپور ڈویژن میں ن لیگ کو برتری، آزاد کشمیر کے 13 حلقوں میں سے 8 نشستیں اپنے نام
مدین میں 9سالہ بچی کے مبینہ زیادتی اور قتل واقعے کیخلاف خواتین کا شدید احتجاج

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?