• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

مولانا محمد ادریس کی شہادت کے خلاف جے یو آئی کا صوبہ بھر میں احتجاج

irshad
Share
SHARE

پشاور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر پشاور سمیت صوبہ بھر میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ احتجاج میں جے یو آئی کارکنان، علما کرام، تاجروں، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید عالم دین سے اظہارِ عقیدت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مولانا محمد ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد ادریس ایک جید عالم دین، بہترین مدرس اور امن و اخوت کے داعی تھے، جن کی شہادت نہ صرف دینی حلقوں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن قائم کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث علما، تاجروں اور عام شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

احتجاجی مظاہروں میں شریک رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مولانا محمد ادریس کے قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے میں قیامِ امن اور علما کرام کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ احتجاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

پشاور جنرل ہسپتال کی تاریخی کامیابی, گردے کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ
سوات موٹروے پر ٹریفک کا المناک حادثہ،16 افراد جاں بحق
آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب اور لاہور یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
غیرمنظم بائیکیا اسٹینڈز نے پشاور کی سڑکوں پر دباؤ بڑھا دیا
سوات: نامعلوم خاتون قتل، لاش کے قریب کمسن بچی ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

لکی مروت: پولیس موبائل پر دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی

پاک افغان سرحدی بندش سے افغان تجارت بحران کا شکار، خشک میوہ جات کی برآمدات معطل
جنگ بندی مضبوط ضمانت سے مشروط ہے، پزشکیان/ عراقچی
عمران خان سے ملاقات تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
امریکی نائب صدر مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?