• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

سوات: نامعلوم خاتون قتل، لاش کے قریب کمسن بچی ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس

irshad
Share
SHARE

ضلع سوات کے علاقے مٹہ بالا سور میں ایک نامعلوم خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک کمسن بچی بھی برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مٹہ بالا سور میں ملابابا مقبرہ کے قریب پیش آیا، جہاں مقامی افراد نے ایک خاتون کی خون میں لت پت لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو انتہائی بے دردی سے نشانہ بنایا گیا، تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کے قریب ایک کمسن بچی بھی موجود تھی، جسے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ بچی کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقتولہ کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد حقائق سامنے لانے اور ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

صوابی میں ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
عدالتیں یرغمال، مقبول ترین لیڈر جیل میں، عوام کو نکلنا ہوگا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
ملاکنڈ میں افسوسناک واقعہ ,گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے سینیٹ ضمنی انتخابات کیلئے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے 180 دن مہلت دینے کا مطالبہ مسترد کردیا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ایران–امریکا مذاکرات کے باعث پی ٹی آئی کا لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ ملتوی

 شیخ الحدیث، سابق ایم پی اے، رکن مرکزی مجلس شوریٰ جے یو آئی مولانا ادریس نے اسلام اور پاکستان کے دفاع کی قیمت چکائی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
میرپور ڈویژن میں ن لیگ کو برتری، آزاد کشمیر کے 13 حلقوں میں سے 8 نشستیں اپنے نام
خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات کو درپیش بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?