• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

نوشہرہ: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج مریض کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی کوشش، تین سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج

irshad
Share
SHARE

نوشہرہ: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی کوشش، تین سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج

نوشہرہ: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج مریض کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی کوشش کے واقعے کے بعد پولیس نے تین سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ وزیر صحت خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ کلاں نوشہرہ میں درج ایف آئی آر میں داؤد زئی (اسماعیل خیل) کی رہائشی 25 سالہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی تیمارداری کے لیے اسپتال میں موجود تھی۔ خاتون کے مطابق 8 جون کی رات تقریباً 9 بجے وہ اپنے شوہر کے لیے کھانا لینے وارڈ سے باہر گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق واپسی پر راستہ معلوم کرنے کے لیے خاتون نے ایک سیکیورٹی گارڈ سے مدد طلب کی، جس نے مبینہ طور پر اسے سیکیورٹی روم میں لے جا کر دروازہ بند کر دیا اور اس کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ بعد ازاں دو مزید سیکیورٹی گارڈز بھی کمرے میں داخل ہوئے اور انہوں نے بھی مبینہ طور پر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ خاتون کے مطابق اس نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسپتال عملے اور دیگر افراد کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت عمیر، ندیم خان اور عباس کے ناموں سے ہوئی، جن کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا وزیر صحت خیبر پختونخوا میاں خلیق الرحمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ الزامات کی حتمی تصدیق تفتیش اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔ :::

سوات: اے این پی کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، اہل خانہ محفوظ
پشاور کی احتساب عدالت نے لینڈ مارکیٹنگ کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ میں گرفتار دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی
مالاکنڈ بورڈ: پرچہ لیک کی افواہیں بے بنیاد،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ کلیم اللہ
رات کی تاریکی میں عمران خان کی خفیہ ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں پر پابندی بدترین فسطائیت ہے،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان
بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق، 117افراد زخمی ہوئے،رپورٹ جاری
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی

چارسدہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، چارسدہ نوشہرہ روڈ بند
مولانا محمد ادریس کی شہادت بڑا سانحہ “صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا, ایمل ولی خان ”
پیٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ کےپی کا عوام کے لیے بڑا اعلان
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ؛ ویڈیو بھی جاری کردی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?