• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیس واپس لے لیا، وکیل کا لائسنس بحال

irshad
Share
SHARE

پشاورہائیکورٹ نے ضلع سوات کی عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے کے پاداش میں کبل بار کے رکن کو جاری توہین نوٹس کا کیس واپس لے لیا اور اس کا لائسنس بحال کرتے ہوئے اسے تنبیہ کی کہ اس قسم کے منفی پروپیگنڈہ سے باز رہیں۔توہین عدالت درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء یوٹیوب پر بیٹھ گئے ہیں کچھ وکلاء فیس بک کے لائیکس کے لیے سوشل میڈیا پر تشہیر کر رہے ہیں کیا اب وکیل کا کام صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنا رہ گیا ہے؟ پہلے وکلاء میں کافی ڈسپلن ہوتا تھا، ایسی چیزوں کا وقت نہیں ہوتا تھا، توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمان ایڈوکیٹ اور کے پی بار کونسل کے رکن احمد فاروق خٹک پیش ہوئے ۔امین الرحمان ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ وکیل نے ججز کے خلاف ویڈیو میں نامناسب بیان دیا تھا مگر اب اس نے عدالت میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا جس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ وکلاء اب یوٹیوب پر بیٹھ گئے ہیں ججز کے خلاف کوئی ثبوت دیں، اگر کارروائی نہ ہو تو پھر ویڈیوز بنائیں ہم تو بار بار کہہ رہے ہیں کہ جو کوئی عدالتوں میں کرپشن کا مرتکب ہے ہمیں نام بتا دیں ہماری اس میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے درجنوں افسران اور عدالت کے عملے کو فارغ کیا گیا ہے مگر کچھ وکلاء فیس بک لائکس کے لیے سوشل میڈیا پر تشہیر کر رہے ہیں اور ہم کو نام نہیں بتا رہے ہیں گزشتہ روز بھی سی این جی بندش کے خلاف درخواست اسی بنیاد پر خارج کی گئی کیوں کہ وکیل نے سوشل میڈیا پر عوام کو سماعت میں شرکت کی دعوت دی کیا اب وکیل کا کام صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنا رہ گیا ہے؟پہلے وکلاء میں کافی ڈسپلن ہوتا تھا، ایسی چیزوں کا وقت نہیں ہوتا تھا،عدالت نے غیر مشروط معافی منظور کرلی اور آئندہ کیلئے اسے متنبہ کرتے ہوئے لائسنس بحال کر دیا۔

سوات: اے این پی کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، اہل خانہ محفوظ
دیر بالا میں افسوسناک واقعہ، مبینہ طور پر نچے کے عادی شخص کے ہاتھوں بیوی اور بہن قتل
دیر پائین کے تحصیل میدان میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بنوں میں پولیس گاڑی پرحملہ ،اے ایس آئی شہید ،2دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا حکومت صوبائی سطح پر کرائسز مینجمنٹ پالیسی تشکیل دے گی،سہیل آفریدی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی

خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دہشت گردی سے 413 افراد شہید، 979 زخمی
امریکا اور ایران کے درمیان پیش رفت، عالمی تیل مارکیٹ میں بڑی گراوٹ
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہونے کا امکان
عیدالاضحیٰ سے قبل پشاور میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، عید سے قبل خطرے کی گھںٹی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?