• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا حکومت پر سخت سوال: 13 سال میں کیا کیا؟

irshad
Share
SHARE

 

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 13 سال سے حکومت آپ لوگوں کی ہے، آپ نے ان 13 سال میں کیا کیا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جنوبی اضلاع کے عوام مسلسل مشکلات اور بدامنی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے لوگ آگ میں جل رہے ہیں، لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود کریمنل جسٹس سسٹم سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز سیاسی رہنما خود کو مظلوم قرار دے رہے تھے، جبکہ عدالت نے صرف ایک دن میں 246 مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 90 سے زائد مقدمات اب بھی زیر سماعت ہیں اور عدالت نے ہمیشہ قانون کے مطابق ریلیف فراہم کیا ہے۔

چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ صوبائک حکومت نے گزشتہ 13 سال میں کیا گیا، حکومت کتنے سرکاری اہلکاروں کے خلاف مؤثر کارروائی کر سکی؟

وزیر قانون کی عدم موجودگی پر برہمی

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مینا خان آفریدی کو بیرون ملک ایک تعلیمی پیپر کے سلسلے میں جانا ہے، لہٰذا ان کا مقدمہ جلد سنا جائے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ مینا خان جلدی جائیں اور اپنا پیپر دے کر واپس آجائیں، بعد ازاں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور محکمہ داخلہ کے مشیر عدالت میں پیش ہوئے، جس پر چیف جسٹس نے ان کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صوبے کے تقریباً 5 کروڑ عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر صورتحال تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ 100 ملزمان میں سے صرف 6 کو سزا ملتی ہے، جو انتہائی کم شرح ہے، اس کی بنیادی وجہ کمزور تفتیش اور ناقص پراسیکیوشن ہے۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ 2246 سیاسی شخصیات کو ہائیکورٹ سے ضمانتیں ملیں، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی عدالت نے ریلیف دیا،

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ عدلیہ کا ساتھ نہیں دے سکتے تو کم از کم ہمارے راستے میں مشکلات پیدا نہ کریں، بعدازاں سماعت مکمل ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا سپورٹس سہولیات نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ،ٹینڈر جاری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس
کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ملزم کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے سینیٹ ضمنی انتخابات کیلئے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
خیبرپختونخوا کے نجی سکولوں کے طلبہ 14 اگست کی شجرکاری مہم میں شریک ہوں گے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

میرپور ڈویژن میں ن لیگ کو برتری، آزاد کشمیر کے 13 حلقوں میں سے 8 نشستیں اپنے نام

ایران کے خلاف جنگی اختیارات پر سینیٹ کی ووٹنگ، ٹرمپ برہم، سیاسی کشیدگی میں اضافہ
سوات دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا دورہ
مذاکرات سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے،صدر ، وزیراعظم
آبنائے ہرمز سے مزید 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?