• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور: چیف جسٹس ہائیکورٹ کا پولیس کی ناقص تفتیش پر اظہارِ برہمی، آئی جی کے خلاف کارروائی کا عندیہ

irshad
Share
SHARE

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پولیس کی ناقص اور کمزور تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ “پولیس والے کام کیوں نہیں کرتے، اب عدالت آپ لوگوں کو سکھائے گی کہ تفتیش کیسے کی جاتی ہے۔”

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ پولیس کی کارکردگی صفر ہے اور اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آئی جی پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم عوام کے ٹیکس پر تنخواہیں لیتے ہیں، ان پر کوئی احسان نہیں کر رہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔”

یہ ریمارکس تھانہ انقلاب کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری امین اکبر کی بازیابی کے لیے دائر رٹ درخواست کی سماعت کے دوران دیے گئے۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سنگل رکنی بینچ نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، لاپتہ افراد کے فوکل پرسن اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل تھانہ انقلاب کے علاقے سے لاپتہ ہوئے ہیں اور تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں کس نے اور کیوں اغوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ سے مایوس ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کیا گیا تاکہ اہلِ خانہ کو کم از کم یہ معلوم ہو سکے کہ لاپتہ شخص کہاں ہے۔

عدالت نے پولیس سے کیس میں پیش رفت کے بارے میں استفسار کیا تو بتایا گیا کہ تحقیقات جاری ہیں، جس پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اب تک تفتیش کیوں مکمل نہیں ہوئی؟ لاپتہ شخص کی آخری بار کس سے بات ہوئی، ان سے تفتیش کیوں نہیں کی گئی؟ 9 دن میں صرف سی ڈی آر حاصل کی گئی، یہ کیسی تفتیش ہے؟”

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ “علاقے سے بندہ غائب ہو جاتا ہے اور ایس ایچ او کو پتہ نہیں، یہ کیسے ممکن ہے؟ 15 دن کے ریمانڈ میں بھی پولیس کو معلوم نہیں ہوتا کہ کیا ہوا، آپ لوگوں نے عوام کو خوار کر دیا ہے۔”

عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ لاپتہ شخص کے تمام روابط کی مکمل تفتیش کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ پولیس سے آئندہ پیشی پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

پولیس کا چارسدہ میں مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 7 اہم افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
رورنگ بازار میں دھماکہ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 07 شہری شہید، 23 افراد زخمی ہوئے
پشاور میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز، محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری، لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
ایئر چیف کا دوٹوک پیغام: پاکستان کیخلاف جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا فنانس بل پیش، نئے ٹیکسوں کے بجائے ریلیف اقدامات؛ کاروبار، گاڑیوں اور خدمات پر ٹیکس شرحیں مقرر

خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم، سرکاری اسکول آج سے کھل گئے
پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا
ہرمز میں ایرانی گن بوٹس کی فائرنگ، انڈین ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?