• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 35 ہزار ٹیمیں تشکیل

admin
Share
SHARE

خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس دوران صوبے میں پانچ سال سے کم عمر 73لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کیا۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی، جبکہ پشاور اور خیبر میں مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رکھی جائے گی۔

مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے۔

مہم کے لیے صوبہ بھر میں تقریباً 35 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 75 ہزار اہلکار مختلف ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے تقریباً 50 ہزار سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ ویکسینیشن ٹیمیں محفوظ ماحول میں بچوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔

قومی سطح پر 21 سے 27 ستمبر کی مہم کے دوران 115 مخصوص اضلاع میں 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر شراکت دار مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

خلیق الرحمن کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا میں 2026 کے دوران اب تک 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، تازہ ترین کیس ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا، جس کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی، جن میں 3 خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے ہے۔

پولیو پروگرام کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں سکیورٹی سے متعلق رسائی کے مسائل کے باعث بعض بچے ویکسین سے محروم رہتے ہیں، جس سے وائرس کی منتقلی کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین، عوام، صحت کے اداروں اور تمام متعلقہ محکموں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں میں کتنے ہزار اساتذہ کی کمی ہے؟ رپورٹ سامنے آگئی
پشاور میں اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، نشہ آور گولیاں تیار کرنے والے 2 نیٹ ورک بے نقاب
صوابی میں ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ 2026کا امتحان جاری، 38ہزار 845امیدوار شریک
خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت صوبائی حقوق کیلئے متحد، وفاق کو سخت پیغام
TAGGED:KPPOLIO
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستانخیبرپختونخوا

ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری

جمرود: غیرقانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، 16 سیل
خیبر پختونخوا کا وفاقی مالیاتی منتقلی میں 6.4 ارب کٹوتی پر واضح انکار۔سہیل آفریدی
پشاور میں افتتاحی تقریب کے دوران دھکم پیل، فانڈیشن سٹون گرنے سے پولیس اہلکار زخمی
بجٹ؛ تنخواہ دار طبقے کیلیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافے کا امکان

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?