محکمہ خیبر پختونخوا کے درجنوں ایسے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں جو تاحال فنڈز کے منتظر ہے
دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے رواں مالی میں محکمہ کے مختلف منصوبوں کیلئے 5.768 ارب روپے مختص کیئے تھے جس میں محکمہ خزانہ نے آب تک1.654 ارب روپے جاری کیئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے جاری فنڈز میں 1.083 ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ کردیئے ہیں
محکمہ کھیل ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ مختلف منصوبوں کیلئے جاری فنڈز پہلے سے جاری کیئے تھے آب حکومت تبدیل ہونے کے بعد ان منصوبوں کو کب فنڈز جاری ہونگے وہ ایک سوالیہ نشان ہی
دستاویز کے مطابق وہ منصوبے جو فنڈز کے منتظر ہیں ان میں انٹر نیشنل سٹینڈرڈ جمنائزم ایبٹ آبا د،کرک سپورٹس کمپلیکس ،لکی سپورٹس کمپلیکس لکی مروت ،آپ گریڈیشن ٹاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہ،انڈورجمنائزم ہری وپر اور بنوں شامل ہیں،
دستاویز کے مطابق ان منصوبوں میں بونیر سپورٹس کمپلیکس ،ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس میں مسنگ سہولیات منصوبہ،ہارس کلب پشاور،تحصیل گراونڈ ہزارہ ڈویژن ،دیر سپورٹس کمپلیکس ،چترال سپورٹس کمپلیکس ،اور دیر میں کرکٹ گراونڈ منصوبے سمیت درجنوں منصوبے تاحال فنڈز کے منتظر ہیں
محکمہ کھیل ذرائع کے مطابق ان درجنوں منصوبوں کو بروقت فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے انکے لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوگا ۔