• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

موجودہ نظام نے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، ایمل ولی خان

admin
Share
SHARE

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ اجلاس میں موجودہ سیاسی و حکومتی نظام، معاشی پالیسیوں، ایوارڈز کی تقسیم اور نئے صوبوں کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ نظام نے جمہوریت کو مردہ کر کے اس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو وزیر حکومت میں بیٹھ کر نظام کو ناکام قرار دیتا ہے، اسے میدان میں آکر بتانا چاہیے کہ نظام کیوں ناکام ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ صرف عوام پر گولیاں چلانے اور ووٹ لینے کے بجائے قوموں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھ کر نظام کی ناکامی کی بات کرنے والوں کی اپنی ذمہ داری بھی واضح ہونی چاہیے، جبکہ موجودہ سیاسی طریقہ کار اسی طرح جاری رہا تو ان کی جماعت کو بھی اس کے بائیکاٹ پر غور کرنا پڑے گا۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ آئینی عہدے صرف پروٹوکول حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ ذمہ داری ادا کرنے اور حکومت میں مثر شراکت داری کے لیے ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق اگر آئینی عہدوں کو صرف پروٹوکول تک محدود رکھا گیا تو عوام ان عہدوں کی ضرورت پر سوال اٹھائیں گے اور جمہوریت پر اعتماد مزید متاثر ہوگا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو بھی موجودہ صورتحال سے بری الذمہ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات دونوں جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔

ایمل ولی خان نے حکومت کی جانب سے ایوارڈز دینے کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ایوارڈ دینے کا پیمانہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر داخلہ کو کس کارکردگی پر تمغہ دیا گیا؟

اے این پی رہنما نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے مطالبہ کیا کہ قوم کو بتایا جائے کہ ایوارڈز اور نشانِ امتیاز دینے کا پیمانہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے حالات سب کے سامنے ہیں، ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایوارڈز کس کارکردگی کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ وہ ایسے وزیر کی قدر کریں گے جو یہ کہے کہ اسے تمغہ نہیں چاہیے، وہ صرف عوام کی خدمت کے لیے آیا ہے۔

اے این پی کے مرکزی صدر نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بھی سینیٹ میں کھلی بحث کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے ہیں یا نہیں اور اگر بنانے ہیں تو کس طریقہ کار کے تحت بنائے جائیں، اس پر پارلیمان میں فیصلہ کن بحث ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کرنے والے اب کہاں ہیں؟ پنجاب سے نئے صوبے کی آواز اٹھتی ہے تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں رکاوٹ کیوں ہے؟

ایمل ولی خان نے کہا کہ پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی اور سرائیکی سمیت تمام قوموں کو ان کے حقوق دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت حاصل کرنے کے بجائے قوموں کو مضبوط بنانے کی سیاست ہونی چاہیے اور پاکستان کو قوموں کو غلام بنا کر نہیں بلکہ انہیں حقوق دے کر ساتھ لے کر مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

اے این پی رہنما نے حکومت پر زور دیا کہ قانون ضرور بنایا جائے لیکن پورے پاکستان کو تجربہ گاہ بنا کر عوام کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل میں 135 روپے کمی کا اعلان کردیا
سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
حج 2026 فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز — لاکھوں دلوں کی آرزوئیں حجازِ مقدس کی جانب رواں دواں
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک
TAGGED:Aimal Wali KhanANP
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز امریکی تحویل میں

گلگت بلتستان میں تیر چل گیا۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری
مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،5 افراد شہید،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?