• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

irshad
Share
SHARE

شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی میٹروپولیٹن پشاور کے زیر اہتمام یادگارِ شہداء پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک، صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم سمیت دیگر رہنما اور عہدیداران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ذیلی تنظیموں کے اراکین اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

پارٹی قائدین نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ  23 اپریل 1930 کا دن ہماری تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے۔ 96 برس قبل، آج کے دن انگریز سامراج نے قصہ خوانی میں بربریت کی انتہا کی تھی۔ پرامن اور نہتے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ سے 400 سے زائد خدائی خدمتگار اور عام شہری شہید ہوئے تھے۔

 

انہوں نے سینوں پر گولیاں کھائیں مگر اپنے اصولوں اور عدم تشدد کی مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹے۔ آج 96 ویں برسی کے موقع پر ان عظیم شہداء اور مشاہیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 23 اپریل 1930 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ شہدائے قصہ خوانی نے ثابت کیا کہ حق و سچ کی راہ میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔ ان عظیم قربانیوں کی بدولت ہی بالآخر انگریز سامراج کو اس خطے سے رخصت ہونا پڑا۔

 

قومی تحریک کے شہداء ہمارا فخر اور ایک نظریے، جدوجہد اور تاریخ کا تسلسل ہیں۔ خدائی خدمتگاروں نے قوم کی بقا، آزادی اور خودمختاری کیلئے ناقابلِ بیان تکالیف برداشت کیں۔ جیلیں کاٹیں، مظالم سہے اور یہاں تک کہ اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے۔ ہمارے ان عظیم اکابرین کی قربانیاں ہمارے قومی تشخص اور سیاسی شعور کی بنیاد ہیں۔

 

میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آج بھی باچا خان اور ان کے ساتھیوں کے انہی اصولوں پر کاربند ہے۔ ہمیں نہ صرف اپنے مشاہیر کو یاد رکھنا ہے بلکہ ان کے فلسفے کو اپنی زندگی کا حصہ بھی بنانا ہے۔ شدت پسندی اور عدم برداشت کے خلاف عدم تشدد کے پیغام کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اپنی اصل تاریخ اور مشاہیر سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تاکہ وہ جان سکیں کہ آزادی، امن اور جمہوریت کیلئے ہمارے اکابرین نے کیا قربانیاں دی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اس مقصد کیلئے اپنی سیاسی و فکری جدوجہد جاری رکھے گی۔ قوم کے حقوق و اختیار، انصاف، قیام امن اور آئین کی بالادستی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 26 دہشتگرد مارے گئے
پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی
پشاور کے علاقہ سنگو میں بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ اور بھائی قتل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کو ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت
کوئٹہ،کوئلہ کان میں دھماکے سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 34 کان کن جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

سوات: اے این پی کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، اہل خانہ محفوظ

خیبر پختونخوا ، منگل کے روز فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران دو خواتین سمیت 8افراد قتل، کئی زخمی
پاک افغان سرحدی بندش سے افغان تجارت بحران کا شکار، خشک میوہ جات کی برآمدات معطل
پشاور میں مستحق افراد کے لیے نئی احساس پناہ گاہ قائم
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?