• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتویں سینٹ اجلاس میں 445.99ملین روپے سے زائد کا بجٹ منظور

admin
Share
SHARE

صوبائی حکومت نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے مالی سال 2026-27 کے لیے یونیورسٹی کا 445.99ملین روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔

مشیر زراعت و پرو چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میاں محمد عمر کی زیر صدارت زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتویں سینٹ اجلاس کا انعقاد کیا گیا،

اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی، انتظامی، تعلیمی اور تحقیقی امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد بختیار خان، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد لطیف گوندل سمیت سینٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مالی سال 2025-26 کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ یونیورسٹی کے مالی امور، آمدن و اخراجات، دستیاب وسائل، بجٹ کے استعمال اور مالی نظم و ضبط سے متعلق مختلف پہلوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

شرکاء نے یونیورسٹی کے وسائل کو تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ترجیحات کے مطابق بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر مشیر زراعت و پرو چانسلر میاں محمد عمر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کو علاقے کی مقامی زرعی ضروریات، موسمی حالات اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے ایسی جدید اور نتیجہ خیز تحقیق ناگزیر ہے جس کے ثمرات براہ راست کسانوں تک پہنچ سکیں۔

میاں محمد عمر نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع کی مخصوص زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کی پیداوار میں اضافے، پانی کے مثر استعمال، جدید آبپاشی نظام، زرعی ٹیکنالوجی، بہتر بیج اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تحقیق کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کو محض علمی سرگرمی تک محدود رکھنے کے بجائے اس کے نتائج کو فیلڈ اور کاشتکاروں تک منتقل کرنے کے لیے مثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔

مشیر زراعت نے کہا کہ جامعات زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کو خطے کے کسانوں اور زرعی شعبے کی ضروریات کے ساتھ اپنے تحقیقی پروگرامز کو مزید مربوط کرنا ہوگا۔

انہوں نے یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ تحقیقی نتائج کو عملی زرعی سرگرمیوں میں بروئے کار لایا جاسکے۔

میاں محمد عمر نے یونیورسٹی کے مالی وسائل کے شفاف، مثر اور دانشمندانہ استعمال پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو تعلیمی و تحقیقی معیار بہتر بنانے، طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کا بہترین استعمال ادارے کی مجموعی کارکردگی اور ساکھ میں مزید بہتری کا باعث بنے گا۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے علاوہ مالی سال 2025-26 کے مالی معاملات، اخراجات اور وسائل کے استعمال کا جائزہ لیا گیا جبکہ یونیورسٹی کے انتظامی و تعلیمی امور سے متعلق مختلف نکات بھی زیر بحث آئے۔

سینٹ اراکین نے یونیورسٹی کی ترقی، معیاری تعلیم کے فروغ، تحقیق کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مالی نظم و نسق کو مزید مثر بنانے کے حوالے سے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں۔

ملاکنڈ میں ٹیکس کا نفاذ مسترد، مسلم لیگ (ن) کا احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان
آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب اور لاہور یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
12/08/2026
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
مردان جلسہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، عمران خان سے مکمل وفاداری کا اعادہ
TAGGED:AgriculturalKPuniversity
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

جنگ بندی مضبوط ضمانت سے مشروط ہے، پزشکیان/ عراقچی

گلگت بلتستان انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
اسرائیلی فوج کا دعویٰ: ایران کے 200 سے زائد اہداف پر حملے کئے گئے ہیں
صوابی میں ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتویں سینٹ اجلاس میں 445.99ملین روپے سے زائد کا بجٹ منظور

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?