• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی کے اندر سے وزیراعلی پر دباو میں اضافہ، کابینہ توسیع موخر

admin
Share
CREATOR: gd-jpeg v1.0 (using IJG JPEG v80), default quality
SHARE

پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے خیبریختونخوا کے وزیراعلی پر دباو میں اضافہ ہونے کے باعث صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کردیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ کابینہ فہرست میں اپنے نام شامل نہ ہونے پر صوبائی اسمبلی کے متعدد اراکین نے وزیر اعلیٰ سے نہ صرف سخت شکایات کیں بلکہ کھل کر گلے شکوے بھی کیے جس کے نتیجے میں سیاسی ماحول کشیدہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں شمولیت سے محروم رہنے والے اراکین کی بڑی تعداد نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیادت پر دباو بڑھایا، جس کے باعث حکومتی حلقوں میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ دوسری جانب سہیل آفریدی نے بھی ممکنہ ردعمل اور پارٹی کے اندر اختلافات کے خدشے کے پیش نظر فوری طور پر کابینہ توسیع روکنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایک تنظیمی اجلاس کے دوران جب سہیل آفریدی سے کابینہ میں توسیع کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح طور پر اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس معاملے پر مشاورت جاری ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، تاہم اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی جاچکی تھی لیکن بڑی تعداد میں ارکان صوبائی اسمبلی کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر اس اعلان کو موخر کردیا گیا۔
وزیراعلی پر دباو میں اضافہ کے حوالے سے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات اور دباو حکومت کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں سہیل آفریدی خاموشی سے کابینہ کا اعلان کر دیں گے تاکہ اندرونی اختلافات کو کم سے کم رکھا جاسکے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا 7 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا منصوبہ
چارسدہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، چارسدہ نوشہرہ روڈ بند
نقل مافیا سرگرم، خیبرپختونخوا میں دسویں جماعت کا انگلش پرچہ لیک
مردان جلسہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، عمران خان سے مکمل وفاداری کا اعادہ
سابق ڈپٹی سپیکر کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

دو سال میں 49 کھرب 75 ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ، حکومت پر بڑے سرمایہ داروں کو نوازنے کا الزام

، کوہستان مالیاتی سکینڈل،ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو منجمند اثاثے تحویل میں لینے کا حکم
چارسدہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، چارسدہ نوشہرہ روڈ بند
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?