• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

افغان مہاجرین کی واپسی: چار دہائیوں پر محیط ایک داستان کا اختتام؟

irshad
Share
SHARE

رپورٹ: سید کبیر علی شاہ

 

‎چار دہاییوں بعد افغان پناہ گزینوں کی واپسی ،کیا یہایک نئی ہجرت ہے*

 

‎پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کے

‎فیصلے کافی عرصے سے ہو رہے ہیں لیکن اگست 2025کو پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کا مہاجر سٹیٹس ختم کردیا گیا جس کے بعد پناہ گزینوں کو واپس جانے کا حکم دیا گیا تاہم پاکستان کے وزارت خارجہ کی جانب 10 جولائی 2026 تک پاکستان چھوڑنے کی آخری مہلت دی گئی، جس کے ساتھ واضح کیا گیا تھا کہ مقررہ مدت گزرنے پر قانونی کارروائی اور جبری بے دخلی عمل میں لائی جائے گی

‎پشاور کے مشہور بورڈ بازار یعنی (منی کابل) میں ایک دکان دار کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے سے پہلے پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں میں اپنی کاروائیاں شروع کر دی ہے جس میں کافی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور کچھ پولیس کے خوف سے بھاگ جاتے ہے۔ یہاں تک کے بزرگ افراد بھی پولیس کو دیکھتے ہے تو بھاگ جاتے ہے۔گرفتار افراد کو پہلے تھانوں اور پھر حراستی مرکز میں منتقل کیا جاتا ہے

‎یہ حراستی مراکز، جسے ڈی پورٹیشن سینٹر بھی کہا جاتا ہے، ناصر باغ میں قائم کیا گیا ہے، جہاں ماضی میں ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجر کیمپ موجود تھا۔ یہ کیمپ 27 دسمبر 1979 کو افغانستان میں سابق سوویت یونین کی فوجی مداخلت کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ ناصر باغ اور کچا گڑھی مہاجر کیمپ ماضی میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے، جن میں سابق امریکی صدور رونالڈ ریگن، جمی کارٹر، جارج بش، برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔ اب یہ علاقے رہائشی آبادیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

‎پشاور پولیس کے ایک افسر نے تصدیق کی کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق گرفتار افراد میں دکاندار، ریڑھی بان اور روزمرہ کاروبار سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ کئی مقامات پر خواتین اور بچے بھی اپنے گرفتار اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے، تاہم خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ طورخم بارڈر تک جائیں جہاں سے انہیں افغانستان بھیجا جائے گا۔

‎یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر آفریدی نے کہا ہے کہ ادارہ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کی جبری واپسی کے فیصلے پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی گزشتہ 45 برس سے مہاجرین کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پناہ گزین کو ایسے ملک واپس نہیں بھیجا جانا چاہیے جہاں اس کی جان یا آزادی کو خطرہ لاحق ہو۔

‎انہوں نے خاص طور پر خواتین، بچیوں، اقلیتی برادری، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، فنکاروں اور خواجہ سرا افراد کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی کہ ایسے افراد کو جبری واپسی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور افغان شہریوں کی واپسی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار انداز میں یقینی بنائی جائے

‎یو این ایچ سی آر کے مطابق ستمبر 2023سے اب تک تقریبا 25لاکھ 60ہزار افغآن شہری پاکستان سے افغانستان واپس جا چکے ہیں ،جن میں 2لاکھ 60ہزار افراد کو جبری طورپر بے دخل کیا گیا ہے ۔ان کے مطابق پاکستان میں اب بھی تقریبا 7لاکھ 60ہزار رجسٹرڈ اے سی سی کارڈ ہولڈرز اور کچھ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد موجود ہیں۔اس کے علاوہ تقریبا 1لاکھ 20ہزار ایسے افغان بھی پاکستان میں آئے تھے جو اگست 2021میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان سے فرار ہوئے تھے ۔

‎‏پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انکا گھر , کاروبار اور زندگی اچھی گزر رہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ افغانستان میں نہ انکا کاروبار ہے نہ رہائش اور نہ زندگی کی بنیادی سہولیات موجود ہے ۔ لیکن اب چونکہ ہمیں یہاں سے واپس بھیجاجا رہا ہے تو وہاں جاکر قانونی طور پر پھر سے ہم پاکستان واپس آئینگے

‎طورخم باڈر پر ایک دکان دار نعمت اللہ کا کہنا ہے کہ میں یہاں پانچ سالوں سے کاروبار کر رہا ہوں۔ ہم چونکہ باڈر کے ساتھ ہے تو ہمارا کاروبار بلکل بند ہوا ہے اور آج کل کے حالات کی وجہ ہمارا کاروبار کافی خراب ہوچکا ہے جب سے طورخم گیٹ بند ہے تب سے صبح سے شام تک ایسے بیٹھے ہو تے ہے اور گھر کا خرچ دوسرے بھائی جو دوسرے علاقوں میں کام کرتے ہے وہ پورا کرتے ہے لیکن جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے کاروائیاں شروع ہوئی ہے تو یہاں رش کی وجہ سے ہمارا کاروبار تھوڑا بہتر ہو گیا ہے

‎طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے افغان شہریوں کے لیے طورخم ،چمن اور دیگر سرحدی راستوں پر ٹرانسپورٹ ،نقد امداد اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اسی طرح یو این ایچ سی آر پی او آر کارڈ رکھنے والوں کو محدود مالی معاونت فراہم کرتا ہے ۔تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں۔ بڑی تعداد میں واپس جانے والے افراد کو رہائش، روزگار، بنیادی سہولیات اور تعلیم جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، جبکہ خاص طور پر لڑکیاں تعلیمی مواقع نہ ہونے کی شکایت کر رہی ہیں۔یو این ایچ سی آر کے سرابرہ فیلیپو گرانڈی اور یو این ڈی پی کے اعلی حکام نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبان کے نایب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

‎طالبان کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغانستان کئی دہائیوں کی جنگ کے بعد شدید مشکلات سے دوچار ہے اور ہمسایہ ممالک سے افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ واپس آنے والے افغانوں کی مناسب بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ دوبارہ ہجرت پر مجبور نہ ہوں۔

‎اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں موجودہ انسانی بحران سے اس وقت تک نہیں نکل سکتا جب تک خواتین کو تعلیم، روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں مکمل شرکت کا حق حاصل نہ ہو۔

‎اقوامِ متحدہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک پاکستان اور ایران سے 54 لاکھ سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں یا بے دخل کیے گئے ہیں، جن میں صرف 2025 کے دوران 29 لاکھ افراد شامل تھے۔

‎اس وقت افغانستان میں تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ افراد انسانی امداد کے منتظر ہیں جبکہ 40 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 1.71 ارب ڈالر کی اپیل کی ہے، تاہم اب تک مطلوبہ رقم کا صرف 16 فیصد ہی دستیاب ہو سکا ہے۔

‎ادھر پاکستان اور طالبان فورسز کے درمیان سرحدی کشیدگی، تجارت اور آمدورفت کی معطلی نے بھی افغانستان کی معاشی اور انسانی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے

دیر پائین کے تحصیل میدان میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
خیبر پختونخوا: انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کیلئے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت
عمران خان سے ملاقات تک وفاق کو گرانٹ نہیں دی جائیگی،صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات بارے اہم اجلاس 
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

وزیراعظم کی امیر قطر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

خیبرپختونخوا حکومت کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن، پروفائلنگ کا آغاز، بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی
پشاور: دیر موٹر وے کی اصولی منظوری، منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہوگا
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق، 47زخمی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?