• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

سفارتی پیش رفتیں عمران خان کے نظریے کی جیت ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

irshad
Share
SHARE

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور علاقائی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مکالمے اور پرامن روابط کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جیسے جیسے عالمی طاقتیں بڑے بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کی جانب بڑھ رہی ہیں تو یہ عالمی حالات و واقعات نا حق قید سابق وزیراعظم عمران خان کی بصیرت، مدبرانہ قیادت اور دور اندیشی کی تصدیق کر رہے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ جنگ کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سفارت کاری کی طرف یہ بڑھتا ہوا رجحان ملک کے اندر عمران خان سے قید کے دوران مسلسل ہونے والی ناانصافی کو مزید واضح کرتا ہے۔وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان تنازع کے دوران مسلسل یہ مو¿قف اختیار کیا کہ فوجی مداخلت سے پائیدار امن ممکن نہیں جبکہ دیرپا استحکام صرف مذاکرات اور سیاسی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دو دہائیوں پر محیط افغانستان جنگ کے دوران عمران خان بارہا عالمی برادری سے “امن کو ایک موقع دیں” کی اپیل کرتے رہے اور خبردار کیا کہ جنگ صرف عدم استحکام میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے اس مو¿قف کو درست ثابت کیا ہے، کیونکہ اس جنگ میں لاکھوں افغان جانوں کا ضیاع ہوا جن میں اکثریت شہریوں کی تھی، امریکہ کو 2.3 ٹریلین ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 2400 سے زائد امریکی فوجی جان بحق ہوئے، اور بالآخر یہ جنگ ایک مذاکراتی انخلاءپر ختم ہوئی جس نے عسکری طاقت کی حدود کو واضح کر دیا۔ اس طویل جنگ کے اثرات آج بھی خطے میں انسانی، معاشی اور سیکیورٹی مسائل کی صورت میں موجود ہیں۔ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اسلام آباد میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی برادری اب اسی نظریے کی جانب بڑھ رہی ہے جس کی وکالت عمران خان نے بہت پہلے کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر درست ثابت ہونے کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کارروائی کے تحت قید رکھا گیا ہے، صرف اس لیے کہ انہوں نے سچ بولا اور اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، جن میں سے کئی اس قدر غیر منطقی ہیں کہ انصاف کا مذاق بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی بروقت سماعت نہیں کی جا رہی، جو ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ان کی قید کو طوالت دینے کی کوشش ہے، جو اب 950 دن سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان کو عام قیدیوں کو حاصل بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، جن میں اہل خانہ، وکلاء، ذاتی معالجین اور بیٹوں سے ملاقات کا حق شامل ہے۔ انہوں نے ان کی تنہائی میں قید کو ذہنی تشدد اور دباو¿ ڈالنے کی منظم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ عدالتی احکامات کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے، اور پنجاب حکومت و اڈیالہ جیل انتظامیہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے، جو آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے، جبکہ عمران خان کی بہنوں، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کو ریاستی دباو¿، تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے عدالتی ڈھانچے میں تبدیلی، آئینی ترامیم اور ادارہ جاتی مداخلت جیسے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید ایک منظم سیاسی انتقام ہے جس کا مقصد ملک کی مقبول ترین سیاسی آواز کو خاموش کرنا ہے، اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، جو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، کو منظم انداز میں جمہوری حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے اور اسے جلسے جلوس، مہم چلانے اور اظہار رائے کی آزادی سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانا ایک معمول بن چکا ہے تاکہ جمہوری اختلاف رائے کو دبایا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی انتقام کے علاوہ خیبرپختونخوا کو وفاقی حکومت کی جانب سے مالی طور پر بھی مسلسل دباو¿ کا سامنا ہے، کیونکہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے کے باوجود صوبے کو اس کے آئینی مالی حقوق نہیں دیے جا رہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاق پر خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے سے زائد نیٹ ہائیڈل منافع واجب الادا ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے این ایف سی شیئر کی مد میں مزید 1375 ارب روپے بقایا ہیں، یوں کل واجبات 4375 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم گزشتہ سات سالوں میں صرف 168 ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ 532 ارب روپے تاحال بقایا ہیں۔وزیراعلیٰ نے ان اعداد و شمار کو صوبے کے ساتھ دانستہ مالی ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا نے ملک کے امن و استحکام کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا آج ان اصولوں کو اپنا رہی ہے جن کی وکالت عمران خان نے کی، اور جب بھی پاکستان ان کی حکمت عملی پر عمل کرتا ہے تو اسے عالمی سطح پر پذیرائی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل سیاسی دباو¿ اور انتقامی کارروائیوں کے باوجود عمران خان ثابت قدم ہیں اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی ملک کے مقبول ترین رہنما کے طور پر ابھر رہے ہ

خیبرپختونخوا میں طلباء یونینز کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم
خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟
،مردان میں 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ہوگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کا پیر کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان
اربوں روپے کرپشن کیس: سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

بنوں میں پولیس گاڑی پرحملہ ،اے ایس آئی شہید ،2دہشت گرد ہلاک
سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کا پیٹرول 80 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?