• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں 6 ماہ کے دوران 306 دہشت گرد ہلاک، 347 مطلوب ملزمان گرفتار

irshad
Share
SHARE

رپورٹ عظمت گل

 

خیبرپختونخوا میں 6 ماہ کے دوران 306 دہشت گرد ہلاک، 347 مطلوب ملزمان گرفتار

 

خیبرپختونخوا پولیس کی ششماہی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 306 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ 347 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 25 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، جن کے سروں کی قیمت کروڑوں روپے مقرر تھی۔ اسی طرح گرفتار کیے جانے والے افراد میں بھی 30 اہم کمانڈر شامل ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک دہشت گردی کے 980 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 3 ہزار 808 ملزمان کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 3 ہزار 161 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع بنوں رہا، جہاں 172 مقدمات درج ہوئے۔ بنوں میں کارروائیوں کے دوران 44 دہشت گرد ہلاک، 17 گرفتار جبکہ 957 ملزمان مفرور قرار دیے گئے۔

 

شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 143 مقدمات درج ہوئے، جہاں 86 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار کیے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 128 مقدمات کے دوران 96 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

 

پشاور میں دہشت گردی کے 106 مقدمات درج ہوئے، 61 ملزمان گرفتار جبکہ 380 افراد مفرور ہیں۔ باجوڑ میں 93 مقدمات درج کیے گئے، جہاں 25 ملزمان گرفتار اور 70 مفرور قرار دیے گئے۔ کوہاٹ میں 69 مقدمات کے دوران 45 ملزمان گرفتار جبکہ 218 افراد مفرور ہیں۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سدباب کے لیے کارروائیوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا پولیس کو جدید آلات اور سہولیات سے لیس کیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا سکیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے 341 ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنایا گیا

پشاور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیس واپس لے لیا، وکیل کا لائسنس بحال
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کا پیر کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان
ایران–امریکا مذاکرات کے باعث پی ٹی آئی کا لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ ملتوی
معروف مذہبی شخصیت عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملہ میں شہید
کے پی اسمبلی میں اپوزیشن متحد، عبوری بجٹ کے خلاف سخت موقف اختیار
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

تنخواہوں میں7فیصد، پنشن میں3.5فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا گیا‘؛ وزیر خزانہ پنجاب بجٹ پیش کر رہے ہیں

کوئٹہ،کوئلہ کان میں دھماکے سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 34 کان کن جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
کور کمانڈر کانفرنس میں سعودی عرب کی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت، حملے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں
ڈیڈ لائن ختم ، افغان مہاجرین کو نکالنے کے لئے کاروائی شروع
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?