• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

کور کمانڈر کانفرنس میں سعودی عرب کی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت، حملے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں

admin
Share
SHARE

راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے آغاز میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہری شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نے شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی قومی سلامتی کی بنیاد ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری کارروائیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، افواجِ پاکستان اور عوام کے باہمی تعاون سے ملک میں امن و استحکام، معاشی مضبوطی اور عالمی سطح پر پاکستان کے کردار میں اضافہ ہو رہا ہے۔فورم نے واضح کیا کہ بھارت اور دیگر بیرونی عناصر کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آپریشن” غضب اللحق) اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم نہیں ہو جاتے اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال مکمل طور پر بند نہیں ہو جاتا۔کور کمانڈرز کانفرنس نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔ فورم نے پاکستان کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک ذمہ دار کردار قرار دیا۔کانفرنس میں سعودی عرب کی پیٹروکیمیکل اور صنعتی تنصیبات پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ فورم نے کہا کہ یہ حملے امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ فورم کے مطابق سعودی عرب نے اب تک تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔فورم نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ایسے دعوے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ حالیہ جعلی مقابلوں کو ماورائے عدالت قتل چھپانے کی کوشش قرار دیا گیا۔اختتامی خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری، پیشہ ورانہ معیار اور عملی استعداد برقرار رکھیں تاکہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنایا جا سکے۔

 

اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان پہلی بار براہِ راست مذاکرات شروع
جے ڈی وینس کا مجوزہ دورۂ پاکستان مؤخر، ایران کے ردعمل سے مشروط قرار
پاکستان پوسٹ کا ری اسٹرکچرنگ پلان پر بڑا یوٹرن، ملازمتوں میں کمی اور ڈاکخانوں کی بندش مؤخر
بجٹ کے بعد عوام کو پہلا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تاریخی سفارتی کامیابی، ٹرمپ کا جنگ بندی کا اعلان

ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت
محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار
اے این پی کی جانب سے حمایت اللہ مایار کو شوکاز جاری
امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ اور کشیدگی عروج پر، اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا دور شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?