• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور جنرل ہسپتال کی تاریخی کامیابی, گردے کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ

irshad
Share
SHARE

پشاور جنرل ہسپتال نے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا کامیاب گردے کا ٹرانسپلانٹ انجام دے دیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کو نہ صرف ہسپتال بلکہ خیبرپختونخوا کے صحت کے شعبے میں ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مقامی سطح پر عالمی معیار کے مطابق علاج کی سہولت میسر آئے گی اور انہیں علاج کے لیے دوسرے شہروں یا نجی مراکز کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ہسپتال ترجمان رومیسا احمد کے مطابق پہلا کامیاب گردے کا ٹرانسپلانٹ کنسلٹنٹ یورولوجسٹ و رینل ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر احمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیابی سے انجام دیا۔ اس کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال میں گردوں کی پیوندکاری کی باقاعدہ سروسز کا آغاز ہو گیا ہے، جس سے مستقبل میں مزید مریض مستفید ہو سکیں گے۔اس تاریخی کامیابی کے موقع پر ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ملک جاوید اقبال، شعب یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر آصف ملک، ڈاکٹر احمد نواز، سینئر کنسلٹنٹس، طبی ماہرین، نرسنگ اسٹاف اور دیگر متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں ٹرانسپلانٹ پروگرام کے قیام اور اس کے کامیاب آغاز میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ملک جاوید اقبال نے کہا کہ پشاور جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلا کامیاب گردے کا ٹرانسپلانٹ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کی مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، نرسوں، اینستھیزیا ٹیم، آپریشن تھیٹر کے عملے اور دیگر معاون شعبوں کی شبانہ روز محنت شامل ہے۔انہوں نے شعب یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر آصف ملک اور کنسلٹنٹ یورولوجسٹ و رینل ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر احمد نواز کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت نے ہسپتال کو یہ اعزاز دلایا ہے۔ ڈاکٹر ملک جاوید اقبال نے بالخصوص ڈاکٹر احمد نواز کو پہلا کامیاب گردے کا ٹرانسپلانٹ انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی صوبے کے صحت کے نظام کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور جنرل ہسپتال عوام کو جدید، معیاری اور خصوصی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گردے کی پیوندکاری جیسی پیچیدہ طبی سہولت کی دستیابی سے نہ صرف مریضوں کا قیمتی وقت اور اخراجات بچیں گے بلکہ انہیں اپنے ہی صوبے میں محفوظ اور معیاری علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں گردے کی پیوندکاری کے پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی، جدید طبی آلات اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو مستفید کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پشاور جنرل ہسپتال میں گردے کے پہلے کامیاب ٹرانسپلانٹ کی کامیابی نہ صرف ادارے کی طبی استعداد کا مظہر ہے بلکہ یہ خیبرپختونخوا میں صحت کی جدید سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ اس پیش رفت سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو امید کی نئی کرن ملے گی اور صوبے میں اعضا کی پیوندکاری کی سہولیات مزید مضبوط ہوں گ

عمران خان سے ملاقات اور منظوری کے بغیر بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہری پور سری کوٹ روڈ پر مرن دھو کے قریب مسافر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 10 افراد زخمی
بند گلی میں دھکیلا جائے تو احتجاج ہمارا حق ہے،سہیل آفریدی
پشاور میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز، محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری، لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
بندوبستی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 427 ارب 18 کروڑ 27 لاکھ روپے جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 52 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
کاروبار

مہنگائی کی نئی لہر،16کلو گھی والے کنیستر کی قیمت 7600تک پہنچ گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
پشاور اور مردان میں ایکسائز کی بڑی کارروائیاں، 63 کلو سے زائد چرس اور ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد
ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو اسلام آباد میں ہوگا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?