• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

سالانہ ترقیاتی پروگرام ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا، سہیل آفریدی

irshad
Share
SHARE

پشاور (آئین نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کی تیاری سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیر اعلی ہائوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔وزیر اعلی نے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبہ بھر میں ماڈل سکولز و کالجز کے قیام کے لیے منصوبہ تجویز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبے پہلی ترجیح ہیں اور ان دو شعبوں کے لیے فنڈز ہنگامی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے کے ذہین طلبہ کے لیے بین الاقوامی اعلی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں سکالرشپس فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے کے ذہین طلبہ کے بین الاقوامی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیمی اخراجات خیبرپختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان پر بھرپور سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 صوبے کی ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا، جبکہ نئے ترقیاتی منصوبوں میں روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران 218 ہائی پریارٹی پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 80 فیصد رقم جاری جبکہ 20 فیصد رقم نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ ترقیاتی پروگرام میں مختلف شعبوں میں 39 نئے سگنیچر منصوبے تجویز کیے گئے ہیں۔ اگلے سال کے ترقیاتی پروگرام میں ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا روشن قبائل پیکج شامل ہے۔ اسی طرح ہیلتھ سٹی کا قیام اور ٹرائیبل میڈیکل کالج کا قیام بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ورچوئل کلاس رومز، بیگ فری سکولز اور سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کریکولم بھی اگلے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرائیبل یونیورسٹی اور اپر چترال کے لیے انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پیکج بھی اے ڈی پی کا حصہ ہوگا۔مزید برآں پناہ گاہ نیٹ ورک کی توسیع، زمونگ کور نیٹ ورک اور خصوصی بچوں کے لیے سکولوں کا قیام بھی شامل کیا گیا ہے۔ معذور افراد کے لیے خود روزگاری منصوبہ اور خیبر سفاری ٹرین بھی اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تجویز کیے گئے ہیں۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ بی آر ٹی کی ڈویژنل توسیع، سیف سٹیز کی تکمیل اور سائبر سیکیورٹی آپریشن سنٹر کا قیام بھی شامل ہے۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسلام زیب اور دیگر اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

رضاکاروں کا جذبہ کسی بھی معاشرے کی اصل طاقت ہوتا ہے، شفیع جان
ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے
ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری
ایران–امریکا مذاکرات کے باعث پی ٹی آئی کا لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ ملتوی
پشاور میں فائرنگ، سابق ناظم سجاد خلیل سمیت دو افراد قتل
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ڈی اے کا 14واں اجلاس، اہم فیصلے منظور

،مردان میں 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ہوگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری
جنگ بندی مضبوط ضمانت سے مشروط ہے، پزشکیان/ عراقچی
پشاور: صحت و تعلیم اولین ترجیح، اے ڈی پی 2026-27 میں بڑے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ
معروف مذہبی شخصیت عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملہ میں شہید

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?