• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا کیس، حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت

irshad
Share
SHARE

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرنے کے لئے مہلت کی استدعاء منظور کرتے ہوئے اگلی پیشی پر جواب طلب کرلیا اور قرار دیا کہ اگلی پیشی پر اس کیس کو سن کر فیصلہ جاری کردیا جائے گا ۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رٹ کی سماعت کی ۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کوبتایا گیا کہ حکومت نے گزشتہ سماعت پر بھی کہا تھا کہ رپورٹ جمع کریں گے اب تو سٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی اجلاس کا بھی ہورہا ہے اے جی آفس نے ڈی جی سپورٹ کو لیٹر لکھا ہے، کہ نیمنگ اینڈ ری نیمنگ آف پبلک پلیسز رولز 1994 میں ترمیم کریں خط میں لکھا ہے کہ لوکل کونسل رولز میں ترمیم کریں ۔علی گوہردرانی نے بتایاکہ لوکل کونسل رول 5 کے مطابق کسی جگہ کا نام ایک بار تبدیل کیا جائے تو اس کو 50 سال تک تبدیل نہیں کیا جاسکتا اب اے جی آفس نے لیٹر لکھا ہے کہ رولز 5 میں ترمیم کرکے اس کو 50 کی بجائے 30 دن کیا جائے ۔جس پر جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ یہ رولز میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں، اس سے کیا فرق پڑتا ہے وکیل درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم شاہی باغ رکھا گیا ہے جسکی منظوری صوبائی کابینہ نے21 فروری 2025 کو دی حالانکہ یہ اقدام ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی گائیڈ لائن کے خلاف ہے ۔اس گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں کو کسی زندہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیا جاسکتا ارباب نیاز سٹیڈیم 1984 میں تعمیر کیا گیا اس کا پہلے نام شاہی باغ کرکٹ سٹیڈیم تھا، تاہم 1987 میں یہ تبدیل کرکے ارباب نیاز رکھا گیا ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بھی صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ارباب نیاز سٹیڈیم خیبرپختونخوا کا واحد انٹرنیشل کرکٹ گراؤنڈ ہے جہاں پر 1984 سے 2006 تک اس گراؤنڈ پر 15 ون ڈے اور 6 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے آخری میچ پاکستان اور پاکستان کے درمیان فروری 2006 میں ہوا اس کے بعد کوئی انٹریشنل میچ نہیں ہوا ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس کیس میں جواب جمع کریں گے انہیں تھوڑی مہلت دی جائے جس پر جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ سماعت تک رپورٹ جمع کریں، اس کیس کو آئندہ سماعت پر سنیں گے۔

مردان جلسہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، عمران خان سے مکمل وفاداری کا اعادہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا جامع پیکج
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کا پیر کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان
پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا

پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف رٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کروڑوں لیٹر تیل پاکستان منتقل
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
توانائی بچت، دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی تجویز زیر غور

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?