• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

مردان میں اراضی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل، دو خواتین سمیت تین افراد قتل

irshad
Share
SHARE

مردان میں اراضی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل، دو خواتین سمیت تین افراد قتل

مردان: ضلع مردان کے علاقے کھنڈرے گڑھی کپورہ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ایک رہائشی گھر کے اندر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر اراضی کے دیرینہ تنازعے پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین مسماۃ (ر) اور (س) کے علاوہ اجمل نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان کافی عرصے سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا، جو مبینہ طور پر اچانک خونریز تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔

مردان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بلال، مبصر، نورالبصور، علی زمان اور شاہ فاضل کو نامزد ملزمان قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

دو خواتین سمیت تین افراد کے قتل کے اس دلخراش واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ مقامی افراد نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: چالان میں تاخیر پر عدالت سے رجوع، سپیشل پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا
سالانہ ترقیاتی پروگرام ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا، سہیل آفریدی
پشاور:بڈھ بیر میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس
مردان کے پوش علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں خون کی ہولی، میاں بیوی سمیت 3افراد قتل
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، 3پاکستانیوں سمیت 86افراد جاں بحق

لوئر دیر میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 19 زخمی
خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 5بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک ،میجرحافظ احسان الہی شہید
خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی دستیابی کے لیے فلور ملز کو گندم کی فراہمی جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?