• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت صوبائی حقوق کیلئے متحد، وفاق کو سخت پیغام

irshad
Share
SHARE

 

خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت صوبائی حقوق کے معاملے پر پہلی بار ایک پیج پر آگئی اور گندم کی ترسیل سمیت سی این جی کی بندش پر وفاق کو سخت پیغام دے دیا ۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی ،گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی ،سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ شریک ہوئے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ ظلم کر رہی ہے اور آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت خوراک کی اشیا کی نقل و حمل پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا غریب شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ 508 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کر رہا ہے جبکہ ضرورت صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس کے باوجود سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے کی ضروریات پہلے پوری کی جانی چاہئیں۔

وزیراعلی نے خبردار کیا کہ اگر خیبرپختونخوا کے عوام کو مزید دیوار سے لگایا گیا تو وہ کوئی بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مختلف منصوبوں میں صوبے کے ساتھ غیر آئینی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے 12 ارب روپے بھی روک لیے گئے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کور کمانڈر ہائوس اجلاس میں انہوں نے بدامنی کے خاتمے کیلئے تجاویز دی تھیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

ان کا دعویٰ تھا کہ اگر مداخلت بند ہو جائے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی جائے تو 100 دن میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کی ترسیل اور سی این جی کی بندش صوبے کے غریب عوام کیلئے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے،وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ صوبے کے مسائل پر شہباز اسپیڈ سے کام کیا جائے۔

گورنر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ایک طرف لاک ڈائون کیا گیا اور دوسری طرف سی این جی بند کر دی گئی، جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سی این جی کی بندش آئین کے آرٹیکل 151 اور 158 دونوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبے کو پانی اور وسائل میں اس کا جائز حق دیا جائے تو گندم مانگنے کی نوبت نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے پر مزید معاشی بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ وفاقی فیصلوں میں صوبے کی نمائندگی ضروری ہے اور خیبرپختونخوا کے حقوق کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

قومی مفاد پر سیاست قربان، عمران خان کی ہدایت پر احتجاج ملتوی
مردان جلسہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، عمران خان سے مکمل وفاداری کا اعادہ
سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، جدید یونیورسٹی اور انفراسٹرکچر منصوبے شروع
سرحد چیمبر کا پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ، 11.5 فیصد شرح سود مسترد
نئی قانون سازی، ممبران کو آٹھ اسلحہ لائسنس، تمام ٹول ٹیکسوں سے استثنی، تاحیات سرکاری پاسپورٹ،، خصوصی سکیورٹی، سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت قیام سمیت دیگر سہولیات شامل
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

 *خیبرپختونخوا میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر ورچوئل سکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف* 

خیبر پختو نخوا میں زائد کرایہ وصول کرنے والی سی این جی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ، بھاری جرمانے اور روٹ پرمٹ معطل ہوگا
عوام پر نیا بوجھ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے
کے پی اسمبلی میں اپوزیشن متحد، عبوری بجٹ کے خلاف سخت موقف اختیار
لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) میں سرجری کے لیے استعمال ہونے والی پانچ سی آرم مشینوں میں سے چار خراب ہونے کا انکشاف

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?