• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس کیس: پشاور ہائیکورٹ نے مزید دستاویزات طلب کرلیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر

admin
Share
SHARE

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر درخواست گزار کے وکلاء کو مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگلی پیشی پر اس کیس کو سن کر اس پر فیصلہ کیا جائے گا ۔رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے عالم خان ادینزئی اور بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ جبکہ الیکشن کمیشن کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وزیر اعلی کے وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ اسکا موکل صوبے وزیراعلی ہے جس کو الیکشن کمیشن نے ہری پور میں ضمنی انتخابات کے دوران جلسہ کرنے کے دوران سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینے پر نوٹس جاری کیا تھا حالانکہ جس جگہ جلسہ ہو رہا تھا وہ ضمنی الیکشن کے حلقے سے باہر تھا تا ہم الیکشن کمیشن نے وزیراعلی کو نوٹس جاری کیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ہم اس کیس میں کچھ کاغذات جمع کرنا چاہتے ہیں، جس دن وزیراعلی نے جلسہ کیا اسی دن پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بھی جلسہ کیا مگرالیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختون خوا کو نوٹس دیا اور کارروائی شروع کی مریم نواز نے بھی جلسہ کیا ہم نے مریم نواز کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ۔انہوں نے بتایاکہ کہ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے خلاف ہماری درخواست خارج کردی جس پر جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ وہ پنجاب کا معاملہ ہے وہ ہمارے دائر اختیار میں نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ ہم الیکشن کمیشن کا طرز عمل عدالت کو بتانا چاہتے ہیں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی شروع کی اور پنجاب کی وزیراعلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ۔انہوں نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن ہمیں درخواست پر فیصلے کی کاپی بھی فراہم نہیں کررہی ۔الیکشن کمیشن ہمیں کاپی فراہم کریں، ہم اس کو فائل پر لانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار وکلاء کو کاپی فراہم کریں فاضل بنچ نے وکلاء کو مزید ڈاکومنٹس جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس پر فیصلہ کریں گے

صوابی: دریائے سندھ میں لاپتہ 5 افراد کی تلاش جاری
حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان
اے این پی کی جانب سے حمایت اللہ مایار کو شوکاز جاری
خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری ، پاک افغان شاہراہ پر سیلابی صورتحال، ایک بچہ جاں بحق
خیبر میں لرزہ خیز واقعہ، بھائی نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

رضاکاروں کا جذبہ کسی بھی معاشرے کی اصل طاقت ہوتا ہے، شفیع جان

شاہراہِ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار گاڑی حادثے کا شکار، 6افراد جاں بحق
ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست: پشاور ہائیکورٹ نے نئی ریگولیٹری اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
گلگت بلتستان انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?