• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی رپورٹ جاری،45افراد جاں بحق100 سے زائد زخمی

admin
Share
SHARE

پشاور(ویب ڈیسک )ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں کے باعث 45افراد جاں بحق جبکہ 105زخمی ہو گئے ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 45 افراد جاں بحق جبکہ 105افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔جاں بحق افراد میں 23بچے ، 17مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45مرد ، 16 خواتین اور 44 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 442 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 382 گھروں کو جزوی جبکہ 60 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں،ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، طورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطالبہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان ہے سیاحوں سے اپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں

خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی، آندھی اور طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی
اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لیکر اسلام آباد جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار
نوشہرہ میں خوفناک آتشزدگی، 200سے زائد دکانیں جل کر راکھ بن گئے
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث بجلی نظام بری طرح متاثر، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

چینی صدر ایران کے ساتھ جاری تناؤ کو ختم کرانے کے خواہشمندہیں،ٹرمپ

پنجاب کا 5 ہزار 131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ
خیبر پختونخوا: 40 ارب روپے کے سولر منصوبے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی متنازعہ تقرری
خیبرپختونخوا کا بجٹ 19 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 3 شدید زخمی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?