• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی لیاقت باغ جلسہ: سرکاری وسائل کے ممکنہ استعمال پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

admin
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلی سہیل آفریدی کی جانب سے 9 مئی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں سیاسی جلسے کے اعلان کے بعد جلسے کے لئے ممکنہ طور سرکاری وسائل استعمال کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کردی گئی جس میں وزیراعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لاء، آئی جی پولیس اور انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرے پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔رٹ پٹیشن سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے انوار الحق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے ۔رٹ میں سیاسی جلسوں، احتجاج اور مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے 9 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا ہےاور کہا ہے کہ اگر لیاقت باغ جلسے کی این او سی نہیں دیا گیا تو بھی جلسہ کیا جائے گا اور اس جلسے کو کسی صورت ملتوی نہیں کیا جائے گا۔رٹ کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت جب بھی جلسہ کرتی ہے تو اس میں سرکاری وسائل استعمال کرتی ہے اور سرکاری ملازمین کو بھی شرکت کرنے کی ہدایات دیتی ہے اور اگر کوئی جلسے میں شرکت نہیں کرتا تو اس کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔ رٹ میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی جب اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی تو خیبر پختون خوا کے سرکاری محکموں سے بھاری مشینری اور دیگر سامان لیکر جاتے تھے جبکہ ریسکیو 1122 اور پی ڈی اے کی گاڑیاں پہلے سے صوابی تک پہنچا دی جاتیں تھی جبکہ 24 مئی کے احتجاج کے دوران اسلام اباد پولیس نے ان گاڑیوں کو تحویل میں بھی لیا تھا ۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کو سیاسی جلسوں میں سرکاری گاڑیوں، مشینری اور دیگر سرکاری وسائل استعمال سے روکا جائے کیونکہ پشاور ہائیکورٹ نے پہلے ہی سیاسی اجتماعات میں سرکاری وسائل استعمال اور سڑکوں کی بندش کو غیر قانونی قرار دیا ہے،وزیراعلی کو سرکاری گاڑیاں اور وسائل ذاتی اور سیاسی مقاصد استعمال سے روکا جائے۔عدالت فریقین کو احکامات جاری کریں کہ سڑکوں ہائی ویز اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوں۔رٹ کی سماعت آئندہ چند روز میں ہو گی

شیخ ادریس کی شہادت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دہشتگردی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیئے
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی
 پشاور رورل ایریا کے ہسپتالوں میں طبی آلات کی کمی کو دور کرنے اور عمارتوں کی مرمت و تزئین مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے۔
پشاور میں خواجہ سرا پر فائرنگ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
ضلع ٹانک میں دہشتگردی، ایک اور گرلز سکول تباہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست خارج

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ، سید وقار شاہ کی تعیناتی اور ترقی برقرار
پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب پہنچے گی
مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
مہنگائی کی نئی لہر،16کلو گھی والے کنیستر کی قیمت 7600تک پہنچ گئی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?