• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختو نخوا میں زائد کرایہ وصول کرنے والی سی این جی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ، بھاری جرمانے اور روٹ پرمٹ معطل ہوگا

admin
Share
SHARE

خیبر پختونخوا میں عوامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد ٹرانسپورٹرز سی این جی پر گاڑیاں چلانے کے باوجود مسافروں سے پٹرول کے حساب سے کرایہ وصول کر رہے ہیں، جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔متعلقہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے مختلف شاہراہوں اور روٹس پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

 

ان چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کے فیول کی نوعیت، کرایہ نامے اور اوورچارجنگ کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام روٹس پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانے، روٹ پرمٹ کی معطلی اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہوں گے۔مسافروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایہ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی زیادتی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔اس حوالے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

 

جس میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں خودساختہ اضافے کی روک تھام اور نئے کرایہ ناموں کی منصفانہ تشکیل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا اللہ، ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل میٹروپولیٹن ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ابرار احمد وزیر، سکریٹری پی ٹی اے اکبر افتخار، ٹریفک مجسٹریٹ بشارت احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر پشاور ڈویژن نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ خیبرپختونخوا کے تقریبا 70 فیصد بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سی این جی استعمال کرتے ہیں لحاظہ سی این جی پر چلنے والے ٹرانسپورٹ کے کرایہ ناموں میں کسی کو اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خودساختہ کرایوں میں اضافے کو ہر صورت روکا جائ

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والے ٹرانسپورٹ کے کرایہ نامے ازسرنو مرتب کیے جائیںتمام اڈوں پر سرکاری کرایہ نامہ اور شیڈول ریٹ نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیںانہوں نے ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل میٹروپولیٹن حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول ریٹس پر مبنی بینرز اور پوسٹرز فوری طور پر ٹرانسپورٹ اڈوں پر لگائے جائیں، جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری پی ٹی ائے کو پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والے ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ ناموں کی تیاری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

 

 

جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو پرائیویٹ سافر اڈوں کے دورے کرنے اور سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیے انہوں نے خود ساختہ کرایہ وصولی کی روک تھام کے لیے تین اسسٹنٹ کمشنرز کو پشاور کے تین بڑے مسافر اڈوں حاجی کیمپ اڈہ، چارسدہ اڈہ اور کوہاٹ اڈے میں تعینات کرنے اور زائد کرایہ وصولی کی روک یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پروفیشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور کیپٹل میٹرو پولیٹن کے اہلکار بھی موجود ہونگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطوں کو مزید مثر بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ،مزید 7افراد جاں بحق
سوات: اے این پی کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، اہل خانہ محفوظ
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کی ازسرِنو تشکیل کیلئے نیا قانون متعارف
پشاور: صحت و تعلیم اولین ترجیح، اے ڈی پی 2026-27 میں بڑے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کا میگا سولر منصوبہ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تنازعات کا شکار
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ڈیڈ لائن ختم ، افغان مہاجرین کو نکالنے کے لئے کاروائی شروع

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے
ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی سفارتکاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا جاری ہے، دفتر خارجہ
متنی بائی پاس کے قریب روڈ ٹریفک حادثے میں 9 افراد زخمی ہو گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?