• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق، 47زخمی

admin
Share
SHARE

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں بارشوں سے موسم سرد ہو گیا ہے تاہم بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی پھیل گئی ہے، جہاں 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق جبکہ 47زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس سے متعدد مکانات کے منہدم ہونے یا جزوی نقصان پہنچنے کا بھی کہا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوئے، ان جاں بحق ہونے والے افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 6 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا، یہ حادثات صوبہ کے دو اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے۔
صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ یہ سلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران عوام سےاپیل کی گئی ہے کہ بلاوجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں

پشاور میں فائرنگ، سابق ناظم سجاد خلیل سمیت دو افراد قتل
ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے ٹیلی فونک رابطہ
ایران–امریکا مذاکرات کے باعث پی ٹی آئی کا لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ ملتوی
ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

جنگ سے متاثرہ پاکستانی طلبہ کو این ای بی  امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی گئی
کوہاٹ: بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن،آئل ریفائنری کی قیام پر بڑی پیش رفت
پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?