• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پاراچنار پاسپورٹ آفس کئی روز سے بند، عملے کی عدم موجودگی پر شہری شدید پریشان

irshad
Share
SHARE

ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں پاسپورٹ آفس گزشتہ کئی روز سے بند ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عملے کی عدم موجودگی کے سبب دفتر کے تمام سرکاری امور معطل ہیں، جس سے پاسپورٹ سے متعلق خدمات مکمل طور پر متاثر ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس کے موجودہ عملے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال نئے عملے کی تعیناتی نہیں کی گئی، جس کے باعث دفتر میں معمول کا کام شروع نہیں ہو سکا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے پاسپورٹ آفس کے چکر لگا رہے ہیں، مگر عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہر بار مایوس ہو کر واپس جانا پڑتا ہے۔ ایک شہری نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ دفتر آ رہا ہے، لیکن متعلقہ عملہ نہ ہونے کے باعث اس کا کام نہیں ہو پا رہا۔

پاسپورٹ آفس کی بندش سے بیرونِ ملک تعلیم، روزگار یا دیگر ضروری مقاصد کے لیے سفر کرنے والے افراد کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے اہم معاملات التوا کا شکار ہیں اور انہیں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دفتر آنے والے شہریوں کو گیٹ پر موجود پولیس اہلکار عملے کی عدم موجودگی سے آگاہ کرتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے پیشگی اطلاع یا عوامی آگاہی کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے سفر کر کے آنے والے افراد کو شدید ذہنی، مالی اور وقتی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت، ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار پاسپورٹ آفس میں فوری طور پر نئے عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ پاسپورٹ سے متعلق تمام خدمات بحال ہوں اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

نوشہرہ: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج مریض کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی کوشش، تین سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج
خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری ، پاک افغان شاہراہ پر سیلابی صورتحال، ایک بچہ جاں بحق
کوہستان میگا مالیاتی سکینڈل، اہم ملزم محمد ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظوری کے لئے چئیرمین نیب کو ارسال ے
سالانہ ترقیاتی پروگرام ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا، سہیل آفریدی
پولیس کا چارسدہ میں مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 7 اہم افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، امیرِ قطر سے تعزیتی ملاقات آج ہوگی

رورنگ بازار میں دھماکہ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 07 شہری شہید، 23 افراد زخمی ہوئے
خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،26افراد جاں بحق،ایمرجنسی نافذ
چین کی ثالثی میں پاک افغان مذاکرات میں بڑی پیش رفت، جنگ بندی پر اتفاق
قومی اسمبلی: وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?