• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

قومی اسمبلی: وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور

irshad
Share
SHARE

وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ میثاقِ معیشت اور میثاقِ جمہوریت کی جانب پیش رفت کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک ہی قوم کے نمائندے ہیں، کوئی لڑائی نہیں ہونی چاہیے، حکومت بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور وہ خود پہل کرنے کے لیے بھی آمادہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ صوبوں کے مالی حقوق ان کا آئینی حق ہیں اور بلوچستان کا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ 100 فیصد بڑھایا گیا، جو کسی پر احسان نہیں بلکہ آئینی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں تمام صوبوں نے اپنا کردار ادا کیا۔

بلوچستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کا خوبصورت اور باوقار صوبہ ہے، جہاں کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے سولر پینلز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ گوادر سے چمن تک شاہراہ کی تعمیر پر 300 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت قوم کے کروڑوں بچے محفوظ ہیں اور ان کی قربانیوں کا احترام ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستان ہے تو ہم ہیں” اور ملک کو مستحکم بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

غیرمنظم بائیکیا اسٹینڈز نے پشاور کی سڑکوں پر دباؤ بڑھا دیا
کوئٹہ،کوئلہ کان میں دھماکے سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 34 کان کن جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
جماعت اسلامی کا پری بجٹ وائٹ پیپر جاری، پشاور کے لیے 650 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا مطالبہ
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے سینیٹ ضمنی انتخابات کیلئے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
ایران–امریکا مذاکرات کے باعث پی ٹی آئی کا لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ ملتوی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا ، منگل کے روز فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران دو خواتین سمیت 8افراد قتل، کئی زخمی

پشاور کے علاقہ سنگو میں بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ اور بھائی قتل
ٹانک، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وقاص عالم خٹک کی سرکاری گاڑی برآمد
عدالتیں یرغمال، مقبول ترین لیڈر جیل میں، عوام کو نکلنا ہوگا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
ایک ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے کتنا ٹیکس دیا؟ اعداد وشمار جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?