• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

معروف مذہبی سکالر اورشیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو 4 دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ، تفتیشی ٹیم

irshad
Share
SHARE

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے معروف مذہبی سکالر اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس واقعے کی تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد اور رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے میں چار دہشتگرد ملوث تھے، جنہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر تھانہ اتمانزئی، ضلع چارسدہ کے علاقے میں مولانا محمد ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد تفتیشی ٹیموں نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی تصاویر حاصل کر لی ہیں، جن کی بنیاد پر ان کا تعاقب جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مولانا محمد ادریس اور دو پولیس کانسٹیبلز شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم مولانا محمد ادریس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہید ہو گئے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اس سنگین واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے فرار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تفتیشی ادارے تمام دستیاب شواہد کی بنیاد پر تیزی سے کام کر رہے ہیں تاکہ واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کو سامنے لایا جا سکے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔خیبر پختونخوا بار کونسل کا پیر کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان
سوات: اے این پی کے سابق صدر ایوب خان اشاڑی کی رہائشگاہ پر حملہ، اہل خانہ محفوظ
پشاور ہائی کورٹ نے 24 سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں
پشاور ہائیکورٹ نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پلاٹ خریدنے والوں کو 36 سال بعد بھی پلاٹس کے قبضے نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر ڈی سی پشاور سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی
ضلع ٹانک میں دہشتگردی، ایک اور گرلز سکول تباہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان

پاکستان پوسٹ کا ری اسٹرکچرنگ پلان پر بڑا یوٹرن، ملازمتوں میں کمی اور ڈاکخانوں کی بندش مؤخر
ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے
اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان پہلی بار براہِ راست مذاکرات شروع
پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست خارج

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?