• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

مالیاتی اصلاحات، خیبر پختونخوا حکومت نے عالمی بینک سے 20 کروڑ ڈالر قرض لینے کی منظوری دیدی

admin
Share
SHARE

 

خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے بہتر استعمال، صوبائی آمدن میں اضافے اور مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے 20 کروڑ ڈالر کے پروگرام پر پیش رفت ہوئی ہے جسے ورلڈ بینک کے پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوسو ڈویلپمنٹ ملٹی فیز پروگرامٹک اپروچ کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے قرض لینے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب عالمی بینک کے بورڈ سے اس کی آئندہ ماہ منظوری کا امکان ہے

ورلڈ بینک کی دستاویز کے مطابق یہ پروگرام محض ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرض فراہم کرنے کے بجائے صوبائی اور وفاقی سطح پر مالیاتی نظام میں اصلاحات، ریونیو بڑھانے، سرکاری اخراجات کو موثر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے کے تحت مختلف مراحل میں وفاق اور صوبوں کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مرکزی پروگرام کی دستاویز میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کو آئندہ مراحل میں شامل کیے جانے کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اپنے حصے کے پروگرام کی لاگت 20 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق پروگرام کے اہم مقاصد میں حکومت کی آمدن میں اضافہ، ٹیکس اور ریونیو وصولی کے نظام کو بہتر بنانا، سرکاری اخراجات کو ترجیحات کے مطابق استعمال کرنا، مالیاتی انتظام میں شفافیت اور جوابدہی بڑھانا اور جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سرکاری مالیاتی و انتظامی معلومات کو بہتر بنانا شامل ہے۔

ورلڈ بینک کے پروگرام میں مالیاتی اصلاحات کو نتائج سے منسلک کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اصلاحاتی اہداف اور کارکردگی کے اشاریے مقرر کیے جاتے ہیں۔

ان اہداف کی تکمیل کے بعد ہی پروگرام کے تحت مالی معاونت جاری کرنے کا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ٹیکس اصلاحات، سرکاری اخراجات میں بہتری، پبلک پروکیورمنٹ، مالیاتی ڈیٹا اور سرکاری وسائل کے انتظام کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

13/08/2026
بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی اور عالمی سطح پر کارکردگی قابل فخر ہے، مشیر کھیل
بونیر: ماربل کان میں دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی
بھرتیوں میں بے ضابطگیاں، ہیلتھ افسر دوسرے ضلع میں تعینات
TAGGED:KPlonworld bank
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور سمیت صوبے بھر میں بجلی کا سنگین بحران برقرار, شہری ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا

ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت
حکومت کے ڈیلی پرائسنگ نظام کے خلاف ملک گیر ہڑتال، آج رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان
پشاور میں فائرنگ، سابق ناظم سجاد خلیل سمیت دو افراد قتل
خیبرپختونخوا حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں سیلز ٹیکس آن سروسز واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?