• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیرِ صدارت واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں کا اجلاس، اخراجات میں کمی اور اداروں کو پائیدار بنانے کے لیے اہم فیصلے

admin
Share
SHARE

واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں کے عارضی ملازمین کو کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت، بلنگ نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیرِ صدارت صوبے بھر کی سات واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں کا اہم اجلاس محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمپنیوں کے انتظامی و مالی امور، اخراجات میں کمی، ملازمین کی اجرت، آڈٹ رپورٹس، بلنگ نظام اور نکاسی آب کے نظام کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین (کنٹیجنٹ اسٹاف) کو ہر صورت صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کم از کم اجرت ادا کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم اجرت سے کم تنخواہ دینا ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافے کے مطابق درکار اضافی فنڈز محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے، تاہم کمپنیوں کو اپنے اخراجات پر مؤثر کنٹرول اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہوگا۔

اجلاس میں تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں کو اپنی ایکسٹرنل آڈٹ رپورٹس فوری طور پر محکمہ خزانہ کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تاکہ کمپنیوں کے مالی معاملات کا مؤثر جائزہ لیا جاسکے اور شفافیت و مالی نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

مزمل اسلم نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں کوہاٹ اور سوات کو غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی، جبکہ واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی پشاور کی جانب سے اخراجات پر قابو پانے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیاں تجارتی سرگرمیوں کے لیے علیحدہ بلنگ سروسز شروع کریں گی، جبکہ تمام کمپنیوں کے بلنگ نظام کو فوری طور پر آن لائن کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ آن لائن بلنگ سے نہ صرف نظام میں شفافیت اور کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ افرادی قوت اور اسٹیشنری کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائی جاسکے گی۔

مزمل اسلم نے نکاسی آب کے نظام کو متاثر کرنے والی تجاوزات کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل افسران (ٹی ایم اوز) کے ساتھ مل کر مربوط اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر انداز میں فعال رکھا جاسکے۔مشیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کے نظام کو مؤثر، شفاف اور مالی طور پر پائیدار بنانے کے لیے ضروری اصلاحات اور اقدامات جاری رکھے گی۔

خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی، آندھی اور طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی رپورٹ جاری،45افراد جاں بحق100 سے زائد زخمی
لوئر دیر میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 19 زخمی
بندوبستی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 427 ارب 18 کروڑ 27 لاکھ روپے جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 52 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص
آزاد کشمیر انتخابات: دوسرے مرحلے میں ن لیگ سب سے آگے، 14 نشستوں پر کامیابی
TAGGED:KPwsscmwssp
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، 3پاکستانیوں سمیت 86افراد جاں بحق

حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی،وفاقی حکومت
خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی قومی اور عالمی سطح پر کارکردگی قابل فخر ہے، مشیر کھیل
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا سپورٹس سہولیات نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ،ٹینڈر جاری
،مردان میں 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ہوگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?