• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا 164 ارب 84 کروڑ روپے پر سرپلس بجٹ

admin
Share
SHARE

 

آمدن 16 کھرب 19 ارب 87 کروڑ، اخراجات 14 کھرب 55 ارب 3 کروڑ رہے

خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے اختتام پر 164 ارب 84 کروڑ روپے کا مجموعی بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔

وزارت خزانہ حکومت پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے جون 2026 تک خیبر پختونخوا کی مجموعی آمدن 16 کھرب 19 ارب 87 کروڑ روپے رہی جبکہ مجموعی اخراجات 14 کھرب 55 ارب 3 کروڑ روپے ریکارڈ کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق آمدن اور اخراجات کے فرق کے نتیجے میں مالی سال کے اختتام پر صوبے کا مجموعی بجٹ بیلنس 164 ارب 84 کروڑ روپے رہا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت منتقل ہونے والے 12 کھرب 44 ارب 51 کروڑ روپے میں سے صوبائی ٹیکسوں سے 183 ارب 95 کروڑ روپے، صوبائی نان ٹیکس آمدن سے 94 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ قبائلی اضلاع کے ضمنی گرانٹ میں 196 ارب 71 کروڑ روپے ریکارڈ کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق صوبائی ٹیکس آمدن میں پراپرٹی ٹیکس سے 49 کروڑ 70 لاکھ روپے، ایکسائز ڈیوٹی سے 4 کروڑ روپے، اسٹامپ ڈیوٹی سے 13 ارب 8 کروڑ روپے، موٹر وہیکل ٹیکس سے 13 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ دیگر ٹیکسوں سے 27 ارب 89 کروڑ 30 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

صوبائی نان ٹیکس آمدن میں مارک اپ کی مد میں 27 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے، پینلٹی/جرمانوں کی مد میں 30 ارب روپے، آبپاشی سے 40 کروڑ روپے جبکہ دیگر ذرائع سے 36 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

دستاویز کے مطابق مالی سال کے دوران صوبے کے مجموعی اخراجات 14 کھرب 55 ارب 3 کروڑ روپے رہے، جن میں 11 کھرب 79 ارب 5 کروڑ روپے جاری اخراجات اور 60 ارب روپے موجودہ اخراجات شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کے واجب الادا ادائیگیوں میں 17 ارب 23 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ دیگر مد میں 70 ارب 72 کروڑ روپے کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے اختتام پر 164 ارب 84 کروڑ روپے کا بجٹ سرپلس حاصل کیا۔

 

مردان کے پوش علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں خون کی ہولی، میاں بیوی سمیت 3افراد قتل
پیٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ کےپی کا عوام کے لیے بڑا اعلان
عدالتیں یرغمال، مقبول ترین لیڈر جیل میں، عوام کو نکلنا ہوگا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
خیبر پختونخوا اسمبلی میں "یوتھ پارلیمنٹ آن کلائمیٹ جسٹس” کا انعقاد، نوجوانوں نے پارلیمانی عمل کا عملی تجربہ حاصل کر لیا
دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمان کا عالمی قیادت کو پیغام
TAGGED:budgetfinanceKPnfc
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستانخیبرپختونخوا

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی

امریکا اور ایران کے درمیان پیش رفت، عالمی تیل مارکیٹ میں بڑی گراوٹ
لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا دوبارہ دھرنا، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل
آبنائے ہرمز سے مزید 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف، سی کلاس بس اڈوں کی فیس ایک ماہ کے لیے معاف

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?