• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور: 9 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

irshad
Share
SHARE

پشاور میں یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوسوں اور مجالس کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس نے شہر کے حساس علاقوں، بالخصوص پشاور کینٹ اور جلوسوں کے روایتی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے، جبکہ بعض مقامات کو عارضی طور پر سیل کر کے آمدورفت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 9 محرم الحرام کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس شبیہ ذوالجناح امام بارگاہ حسینہ ہال سے برآمد ہو چکا ہے، جو اپنے مقررہ روایتی راستوں سے گزر رہا ہے۔ جبکہ دوسرا بڑا جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ، تحصیل گنج سے سہ پہر 4 بجے برآمد ہوگا۔

سکیورٹی پلان کے مطابق پشاور میں 12 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں، نگرانی کے خصوصی نظام اور اضافی نفری کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اقدامات میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

پولیس حکام کے مطابق شبِ عاشور کے تمام جلوس مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے فجر سے قبل اپنی اپنی امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوں گے۔ اس دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں اور جلوسوں و مجالس کی نگرانی مسلسل جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

 

 

 

خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی، آندھی اور طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی
غیر ملکی میڈیکل ڈگریاں ڈی لسٹ کرنے کا اعلامیہ کالعدم قرار
بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کوہاٹ: بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور: 9 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان
حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی،وفاقی حکومت
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل میں 135 روپے کمی کا اعلان کردیا
صرف 2 منٹ میں جسم مضبوط کرنے کا آسان طریقہ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?