• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور اور مردان میں ایکسائز کی بڑی کارروائیاں، 63 کلو سے زائد چرس اور ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد

irshad
Share
SHARE

محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے صوبے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے پشاور اور مردان میں متعدد کامیاب آپریشنز کیے ہیں، جن کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور نشہ آور گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق انسدادِ منشیات کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 63 کلو گرام سے زائد چرس اور تقریباً 1,060 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ ایکسائز تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پشاور میں پہلی کارروائی موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم جوائنٹ چیک پوسٹ پر کی گئی، جہاں تلاشی کے دوران ملزم گل زیب ولد فضل واحد کے قبضے سے 2 ہزار 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

اسی طرح جوائنٹ چیک پوسٹ پشاور پر ایک مسافر گاڑی کی تلاشی کے دوران ملزم نوید جان ولد عبدالشید سکنہ ناگمان سے 1 ہزار 185 گرام چرس برآمد کی گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور کے علاقے سپلائی گیٹ نہر، جی ٹی روڈ پر ایک اور کارروائی کے دوران ملزم حمید اللہ ولد شریف خان کے قبضے سے 1,060 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن تقریباً 432 گرام بتایا گیا ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب مردان میں بھی محکمہ ایکسائز نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کیں۔ رنگ روڈ مردان پر ایک گاڑی نمبر RIP-307 کی تلاشی کے دوران 12 ہزار گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ملزم نور ملک ولد علی حیدر سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مردان میں ہی ایک اور بڑی کارروائی کے دوران گاڑی نمبر GAH-8888 سے 48 ہزار گرام چرس برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ حکام کے مطابق چیک پوسٹوں، شاہراہوں اور حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ منشیات کی نقل و حمل کو روکا جا سکے۔

پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کے سیاسی استعمال کو غیر قانونی قرار دے دیا
لکی مروت: شادی خیل میں دھماکہ، پولیس اہلکار کا گھر ملبے کا ڈھیر
کوئٹہ،کوئلہ کان میں دھماکے سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 34 کان کن جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
پشاور یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ اور ویک اینڈ پروگرامز میں فیس رعایت ختم
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ اور ہر زخمی کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ اور کشیدگی عروج پر، اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا دور شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا
مردان جلسہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، عمران خان سے مکمل وفاداری کا اعادہ
سوات: کبل چوک میں امن کے حق میں جاری مظاہرے کےموقع پر کبل تھانہ کے گیٹ پر خودکش دھماکہ،7 افراد شہید 30سے زائد زخمی ،
پی ٹی آئی لیاقت باغ جلسہ: سرکاری وسائل کے ممکنہ استعمال پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?